فیصل آباد(ویب ڈیسک ) تاندلیانوالہ سے آزاد امیدوار احمد مغل نے گھریلو جھگڑے پر دلبرداشتہ ہو کر خود کشی کرلی۔ احمد مغل نامی آزاد امیدوار فیصل آباد کی تحصیل تاندلیانوالہ سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 103 اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 103 سے امیدوار اور اپنی انتخابی مہم میں مصروف تھے۔ لواحقین کا کہنا ہے کہ احمد مغل کا اپنے بیٹوں سے جھگڑا ہوا جس پر دلبرداشتہ ہو کر انہوں نے گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔






































