تازہ تر ین

خود کش حملے کے نتیجے میں تحریک انصاف کے امیدوار اکرام اللہ گنڈاپور سمیت 6 افراد زخمی

ڈی آئی خان(ویب ڈیسک)تحصیل کلاچی میں خود کش حملے کے نتیجے میں تحریک انصاف کے امیدوار اکرام اللہ گنڈاپور سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد امدادی ٹیموں نے جائے وقوعہ سے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
۔پولیس کے مطابق دھماکہ خودکش تھا اور حملہ آور کے اعضا قبضے میں لے لیے ہیں جب کہ سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لیکر مزید شواہد اکھٹے کرنے کا کام شروع کردیا ہے۔ اکرام خان گنڈاپور پی کے 99 سے پی ٹی آئی کے امیدوار ہیں جب کہ وہ سابق صوبائی وزیر بھی رہ چکے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain