تازہ تر ین

ہر کشمیری کے خون کا قطرہ تحریک میں ڈوبی نئی روح پھونک رہا ہے :مشعال ملک

اسلام آباد (ویب ڈیسک)حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا ہے کہ 3کشمیریوں کی شہادت پربھارتی فوجیوں کی ڈرامہ بازی بے نقاب ہو گئی ہے ، نوجوانوں کواغواکرکے شدیدتشددکانشانہ بنایاگیااورکانسٹیبل کے قتل میں ملوث قراردیدیاگیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک کا کہنا تھا کہ بھارتی تسلط سے آزادی کی صبح قریب ہے، ہرشہید کے خون کاقطرہ تحریک میں نئی روخ پھونک رہاہے اور شہادتیں مودی سرکارکامکروہ چہرہ چھپنے نہیں دیں گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ 3کشمیریوں کی شہادت پربھارتی فوجیوں کی ڈرامہ بازی بے نقاب ہو گئی ہے ، نوجوانوں کواغواکرکے شدیدتشددکانشانہ بنایاگیااورکانسٹیبل کے قتل میں ملوث قراردیدیاگیا۔واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ضلع کلگام میں سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرتے ہوئے 3 نوجوانوں کو شہید کردیا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain