تازہ تر ین

ڈانسر حسینہ نے معروف بزنسمین کی خفیہ ویڈیوز وائرل کرنے کی دھمکی دیکر بھاری رقم ہتھیا لی

بنگلورو(ویب ڈیسک) برے کام کا برا نتیجہ ہوتا ہے، لیکن یہ نتیجہ آخر کتنا ب±را ہو سکتا ہے، یہ پوچھئے اس بدنصیب بھارتی بزنس مین سے جو ایک رقاصہ کے عشق میں مبتلائ ہو کر اڑھائی کروڑ روپے سے ہاتھ دھو بیٹھا ہے۔بنگلورو شہر کے ایک نائٹ کلب میں رقص کرنے والی 24 سالہ لڑکی کے حسن کا یہ بزنس مین ایسا اسیر ہوا کہ آئے روز اس کے پاس چکر لگانے لگا۔ لڑکی سمجھ گئی کہ یہ شخص اس پر فریفتہ ہو گیا ہے، سو اس نے بھی موقعے سے فائدہ اٹھانے کی سوچی۔ اس نے بزنس مین کو اپنے فلیٹ پر بلانا شروع کر دیا، لیکن اس بدقسمت کو خبر نہیں تھی کہ وہ قربت کے لمحات کی ویڈیو بناتی تھی۔مناسب وقت آنے پر لڑکی نے اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ ملکر بزنس مین کو لوٹنے کے لئے آخری وار کیا اور ساری ویڈیوز اس کے سامنے رکھ دیں۔ انہوں نے بھاری رقم کا مطالبہ کیا، اور خبردار کیا کہ مطالبہ پورا نا ہوا تو یہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دی جائیںگی، اور خصوصاً اس کی اہلیہ اور دیگر اہلخانہ کو بھیج دی جائیں گی۔ مرتا کیا نا کرتا کے مصداق اس بزنس مین نے بھاری رقم ان کے حوالے کی لیکن وہ اتنا خوش قسمت نہیں تھا کہ بات یہیں ختم ہو جاتی۔ اگلے چند ماہ کے دوران لڑکی اور اس کے بوائے فرینڈ نے بار بار دھمکی دے کر اس سے مجموعی طور پر اڑھائی کروڑ روپے ہتھیا لئے۔چند دن قبل اس بدنصیب کو پھر دھمکی دی گئی کہ وہ 75 لاکھ روپے کا بندوبست کرے۔ اب کی بار اسے کہا گیا کہ یہ بالکل آخری قسط ہے، لیکن وہ جانتا تھا کہ یہ سلسلہ رکنے والا نہیں لہٰذا ناچار پولیس کے پاس پہنچ گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بزنس مین نے ابھی رسمی طور پر ایف آئی آر نہیں کٹوائی کیونکہ وہ اپنی شناخت افشائ ہونے سے خوفزدہ ہے۔ اس کی جانب سے باقاعدہ طور پر درخواست دائر کئے جانے کے بعد قانونی کاروائی کا آغاز ہو سکے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain