تازہ تر ین

رونالڈو فٹبال ورلڈکپ تو ہار گئے مگر بے تحاشا ٹِپ دے کر دل جیت لئے ،سب سے بڑی ٹِپ

ایتھنز(ویب ڈیسک) ہوٹل سٹاف کی سروس بہت پسند آئے تو آپ کتنی ٹپ دے دیں گے، چند سو، یا شاید چند ہزار؟ بہت سے لوگ تو ایسے ہیں جو کچھ دینے کی بجائے مسکراہٹ کے ساتھ چند تعریفی کلمات کہہ دینا ہی کافی سمجھتے ہیں، مگر عالمی شہرت یافتہ فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو ذرا الگ قسم کے آدمی ہیں۔روس میں ورلڈ فٹ بال ٹورنامنٹ کا ہنگامہ ختم ہوا تو رونالڈو اپنی فیملی کے ساتھ چھٹیاں گزارنے کے لئے یونان جا پہنچے۔ انہیں اپنے گھر والوں کے ساتھ پیلوپونیز ریجن کے کوسٹا ناوارینو ریزورٹ میں موج مستی کرتے دیکھا گیا اور یونان میں ان کے قیام کی تصاویر یونانی سوشل میڈیا پر خوب مقبول ہو رہی ہیں۔یہ سب باتیں تو اپنی جگہ لیکن سب سے بڑا ہنگامہ رونالڈو کی جانب سے ہوٹل سٹاف کو دی گئی ٹپ نے برپا کیا ہے۔”دی سن“ کے مطابق رونالڈو نے جس لگڑری ہوٹل میں قیام کیا اس کے سٹاف کی سروس سے اس قدر متاثر ہوئے کہ جاتے وقت پورے 23000 ڈالر، یعنی تقریباً ساڑھے 29 لاکھ پاکستانی روپے ٹپ دے گئے۔بھئی یہ ٹپ تو واقعی بہت زیادہ ہے، لیکن اگر آپ پرتگالی سپر سٹار کی کمائی کے بارے میں جان لیں تو شاید یہ اتنی زیادہ نا لگے۔ گزشتہ ہفتے انہوں نے فٹ بال کلب Juventus سے نیا معاہدہ کیا ہے جس کے تحت انہیں ہر سیزن میں تین کروڑ یورو، یعنی تقریباً ساڑھے چار ارب پاکستانی روپے، ملیں گے۔ اور یاد رہے کہ ایک سیزن تقریباً چار ماہ پر محیط ہوتا ہے، یعنی ہر ماہ ایک ارب روپے سے زائد۔ کہئیے کیسا لگا یہ جان کر؟


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain