تازہ تر ین

پاکستان نے زمبابوے کو ون ڈے سیریزمیں وائٹ واش کر دیا

بولاوایو(سپورٹس ڈیسک) پاکستان نے زمبابوے کو پانچویں ون ڈے میں بھی شکست دے کر سیریز میں کلین سوئپ کردیا۔زمبابوے کے شہر بلاوایو میں کھیلے گئے پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو جیت کے لیے 365 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں میزبان ٹیم مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر صرف 233 رنز ہی بنا سکی اور یوں قومی ٹیم نے 131رنز کے مارجن سے کامیابی حاصل کرکے سیریز میں وائٹ واش کردیا۔گرین شرٹس نے زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو قومی ٹیم کی جانب سے اننگز کا آغاز فخر زمان اور امام الحق نے کیا، دونوں اوپنرز نے ایک بار پھر شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور 168 رنز کی شراکت قائم کی۔اوپنر فخر زمان نے 85 رنز کی اننگز کھیلی اور تیز ترین ایک ہزار رنز مکمل کرنے کا اعزاز بھی اپنے نام کرلیا تاہم وہ اپنی سنچری مکمل نہ کرسکے اور آو¿ٹ ہوگئے، امام الحق نے بھی زبردست کھیل کا مظاہرہ کیا اور سنچری مکمل کرتے ہوئے 110 رنز کی اننگز کھیلی۔ اوپنرز کے آو¿ٹ ہونے کے بعد ون ڈاو¿ن آنے والے بابر اعظم نے جارحانہ انداز اپنایا اور 106 رنز بناتے ہوئے سنچری مکمل کی جس کے باعث پاکستان نے مقررہ اوورز میں 364 رنز بنائے۔واضح رہے کہ چوتھے ون ڈے میں قومی ٹیم نے زمبابوے کو 400 رنز کا ہدف دیا تھا جب کہ سب سے بڑی اوپننگ شراکت کا عالمی ریکارڈ بھی قائم کیا تھا۔بہترین کارکردگی پر بابر اعظم کو مین آف دی میچ اور بہترین بلے بازی پر فخر زمان کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔آخری ون ڈے میں حسن علی اور نواز نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain