تازہ تر ین

شوکت صدیقی کے الزامات، چیف جسٹس نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سے رائے طلب کرلی

اسلام آباد(ویب ڈیسک)چیف جسٹس ثاقب نثار نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے الزامات کے معاملے پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سے رائے طلب کر لی، رائے کے ساتھ جسٹس شوکت نے جو الزامات لگائے اس سے متعلق شواہد اور مواد بھی دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ترجمان سپریم کورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز کی تقریر کی ریکارڈنگ اور متن بھی حاصل کر لیا گیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس شوکت صدیقی کی جانب سے عائد کیے جانے والے الزامات کے سلسلے میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس محمد انور خان کاسی سے رائے طلب کرلی ہے۔سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس نے جسٹس محمد انور خان کاسی سے کہا ہے کہ وہ اپنی رائے کے ساتھ دستیاب شواہد چیف جسٹس پاکستان کے دفتر بھجوائیں۔اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس پاکستان شواہد اور مواد کا جائزہ لے کرمناسب کارروائی کریں گے جبکہ رجسٹرار سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ کے رجسٹرار کو چیف جسٹس پاکستان کے احکامات سے آگاہ کر دیا ہے۔ترجمان سپریم کورٹ کے مطابق جسٹس شوکت صدیقی کی تقریر کا ٹرانسکرپٹ اور ریکارڈ حاصل کرلیا گیا ہے۔خیال رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے گزشتہ دنوں اپنے خطاب میں کہا تھا کہ موجودہ ملکی حالات کی 50 فیصد ذمہ داری عدلیہ اور باقی 50 فیصد دیگر اداروں پر عائد ہوتی ہے۔راولپنڈی بار سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کہا تھا کہ بار میں آکر خود کو احتساب کے لیے پیش کرنے کی عرصے سے خواہش تھی کیوں کہ میرا احتساب میری بار ہی کر سکتی ہے اور مجھ پر آج تک کوئی کرپشن کا ایک الزام ثابت نہیں کرسکا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain