تازہ تر ین

کینیڈا میں سر عام فا ئرنگ کر کے 2افراد کو قتل ،13کو زخمی کر دینے والا سفاک قاتل مسلمان نکلا ایسا کیوں کیا ؟چونکا دینے والے انکشافات

کینیڈا کے حکام نے اتوار کو ٹورنٹو میں فائرنگ کر کے ایک خاتون اور ایک دس سالہ بچی کو ہلاک اور 13 افراد کو زخمی کرنے والے شخص کا نام فیصل اقبال ظاہر کیا ہے۔

ٹورنٹو(ویب ڈیسک)پولیس کے مطابق ایسا غیر معمولی صورتِ حال کی وجہ سے کیا جا رہا ہے۔یہ فائرنگ اتوار کی شب ڈینفرتھ ایوینیو میں ایک ریستوران کے نزدیک ہوئی تھی اور اس میں 29 سالہ فیصل اقبال بھی مارے گئے تھے۔حکام کے مطابق زخمی ہونے والے دیگر 13 افراد میں دس سے 59 سال کے افراد شامل ہیں۔کینیڈا کے ذرائع ابلاغ پر شیئر کیے جانے والے ایک ویڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک سفید فام شخص جس نے گہرے رنگ کا لباس اور ٹوپی پہن رکھی ہے اور جس کے کاندھے پر ایک تھیلا ہے فٹ پاتھ پر رکتا ہے اور بندوق نکال کر گولیاں چلا دیتا ہے۔اس واقعے کے بعد پولیس نے موقعے پر پہنچ کر علاقہ خالی کروا لیا۔ کچھ زخمیوں کو جائے حادثہ پر ہی طبی امداد دی گئی جبکہ دیگر کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس کے مطابق حملہ آور نے جائے وقوعہ سے بھاگنے کی کوشش کی لیکن اسے فائرنگ کے تبادلے کے بعد ہلاک کر دیا گیا۔ایک بیان میں فیصل حسین کے خاندان والوں نے مرنے اور زخمی ہونے والوں کے لیے ’گہری ہمدردی‘ ظاہر کی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain