کراچی(ویب ڈیسک)’مجھے کیوں نکالا“ زمبابوے کیخلاف سیریز میں باہر بیٹھے والے آل راو¿نڈر محمد حفیظ نے کوچ سے سوال پوچھ لیا۔
زمبابوے سے ون ڈے سیریز میں سلیکٹرز نے محمد حفیظ کو ب±ری طرح نظرانداز کیا اور ابتدائی چاروں میچز میں نہیں کھلایا،اسٹار کرکٹرز سے محروم میزبان ٹیم کیخلاف گرین شرٹس نے چاروں میچز آسانی سے جیت لیے،ذرائع نے بتایا کہ پانچویں میچ میں حفیظ کو بطور اوپنر پلیئنگ الیون میں شامل کر لیا گیا تھا لیکن انھوں نے شرکت سے انکار کر دیا۔ان کا جواز تھا کہ دونوں اوپنرز 2 ،2 سنچریاں بنا چکے، انھیں ڈراپ کر کے مجھے کھلانا مناسب نہیں،اس لیے وہ سیریز کا کوئی میچ نہیں کھیل پائے، حفیظ اپنے ساتھ ہونے والے اس سلوک پر خاصے دلبرداشتہ ہیں، انھیں لگتا ہے کہ جان بوجھ کرایسا ماحول پیدا کیا گیا کہ وہ ازخود کرکٹ چھوڑ دیں،وہ بطور تیسرے اوپننگ ا?پشن شمولیت کو اپنے لیے بے عزتی خیال کر رہے تھے، انھوں نے کوچ سے بھی دوٹوک الفاظ میں پوچھا ہے کہ اگر وہ مستقبل کے منصوبوں میں شامل نہیں ہیں تو بتا دیں مگر جواب میں ان سے کہا گیا کہ وہ بدستور ٹیم کیلیے”اہم کھلاڑی “ ہیں۔ذرائع نے مزید بتایا کہ مکی ا?رتھر نوجوان کھلاڑیوں کی ٹیم بنانا چاہتے ہیں اور حفیظ اس پلان میں فٹ نہیں بیٹھتے، سلیکٹرز نے انھیں منتخب تو کر لیا مگر وہ نہیں چاہتے تھے کہ کلب لیول کی زمبابوین ٹیم کیخلاف اسکور کر کے حفیظ پھر مستقل جگہ بنا لیں اسی لیے دانستہ باہر رکھا،ٹیم کے قریبی لوگ اس حقیقت سے بخوبی واقف ہیں کہ کوچ نوجوان کرکٹرز کے ساتھ خود کو ا?رام دہ محسوس کرتے ہیں
