تازہ تر ین

ووٹ ڈال کراپناقومی فرض اداکریں،پلیئرزکی اپیل

اسلام آباد(آئی این پی)ملک میں (آج)بدھ کو ہونے والے عام انتخابات میں پوری قوم اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے لیے بے چین ہے وہیں پاکستانی کرکٹرز بھی پانچ سال بعد آنے والے اس موقع کے لیے پر جوش ہیں۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے قومی سے اپیل کی ہے کہ وہ پاکستان کے لیے ووٹ ڈالیں، اپنے علاقوں سے صاف ستھرے کردار کے حامل اور دیانت دار لوگوں کو ایوان میں لائیں۔سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ ووٹ ایک امانت ہے اس کا درست استعمال کریں اور اپنے ملک کے مسائل کو سامنے رکھتے ہوئے نیک اور صاف ستھری قیادت کو ووٹ دیں۔سابق کپتان محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ اپنے قومی فرض کو ادا کرکے اس شخص کو ووٹ دیں جو پاکستان کے لیے بہتر ہو اور جو پارٹی پاکستان کے حق میں بہتر ہو اسے ووٹ دے کر کامیاب کریں۔ماضی کے عظیم کھلاڑی وسیم اکرم نے کہا کہ پاکستان کو بدلنے کا وقت آگیا ہے۔، تبدیلی کے لیے عمران خان کو ووٹ دیں۔ٹیسٹ اوپنر شعیب محمد نے کہا کہ تبدیلی کا وقت آگیا ہے لیکن سوچ سمجھ کر ووٹ دیں۔قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اصلاح الدین نے کہا کہ پاکستان کی تقدیر بدلنے کے لیے اپنے ووٹ کا درست استعمال کریں اور ان لوگوں کو ووٹ دیں جو ملک کی تقدیر بدلیں، قوم کی خاطرگھروں سے نکلیں اور ووٹ کے حق کا درست استعال کریں۔ٹیسٹ اسپنر اقبال قاسم نے اپیل کی کہ تھوڑی دیر آرام چھوڑ کر اپنے ووٹ کا ستعمال کریں اور ایسے لوگوں کو آگے لائیں جو پاکستان کو بدلیں، آپ کا ایک ووٹ ملک کی تقدیر بد سکتا ہے۔سابق کپتان سلمان بٹ نے کہا کہ اپنے ووٹ کا استعمال پاکستان کے حق میں کریں اور پاکستان کو مضبوط بنائیں۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں شاہد آفریدی کی بیٹیاں بھی عمران خان کو ووٹ دینے کی اپیل کررہی ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain