پشاور(نیوزایجنسیاں) سابق عظیم کرکٹر یونس خان نے بھی سیاسی جماعت کی حمایت کا اعلان کردیا ۔ پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں 10 ہزار رنز بنانے والے واحد بلے باز نے متحدہ مجلس عمل کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے اپنے چاہنے والوں سے انہیں ووٹ دینے کا مطالبہ کیا۔یونس خان نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ علیم خان غوری عام انتخابات میں حلقہ این اے-239 سے کتاب کے نشان کے ساتھ الیکشن لڑ رہے ہیں۔