تازہ تر ین

ویمنزہاکی ورلڈکپ،جاپان نے پہلی فتح سمیٹ لی

لندن(سپورٹس ڈیسک)ویمنزہاکی ورلڈ کپ میں جاپان نے نیوزی لینڈکو2-1سے ہراکر پہلی کامیابی اپنے نام کرلی۔آسٹریلیا اوربلجیم کامیچ بغیرکسی گول کے برابررہا۔لندن میں جاری ویمنزہاکی ورلڈکپ کے پول ڈی میں جاپان اورنیوزی لینڈکی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں۔جاپان کو اپنے ابتدائی میچ میں آسٹریلیا کے ہاتھوں3-2سے شکست ہوئی تھی۔جاپان نے نیوزی لینڈکیخلاف عمدہ کھیل کامظاہرہ کیا۔ابتدائی دونوں کوارٹرزمیں کوئی بھی ٹیم گول نہ کرسکی۔تیسرے کوارٹرکے 5ویں منٹ میںشی ہوری نے جاپان کو سبقت دلائی ۔آخری کوارٹرکے تیسرے منٹ میں می نامی نے برتری دوگناکردی۔4منٹ بعد انیتانے خساراکم کیا۔جاپانی ٹیم 2-1سے فاتح رہی ۔ آسٹریلیا اوربلجیم کے درمیان کھیلا گیامیچ 0-0سے برابررہا۔پول ڈی میں آسٹریلیا4 پوائنٹس کیساتھ سرفہرست ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain