پنجگور(ویب ڈیسک)بلوچستان کے صوبائی حلقے پی بی 43کے 3 پولنگ سٹیشنزسے 3 بم برآمدہوئے ہیں جن کو بم ڈسپوزل سکواڈنے ناکارہ بنادیا۔ دہشتگردی ،لڑائی جھگڑوں اور فائرنگ واقعات کے باوجود ملک بھر میں پولنگ کا عمل جاری ہے، اسی طرح بلوچستان کے صوبائی حلقے پی بی 43 کے 3 پولنگ سٹیشنز سے 3 بم برآمدہوئے،جن میں سے 2 بم وشبودپولنگ سٹیشن جبکہ ایک سبزاب سے برآمدہوا۔بم برآمد ہونے پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو فوری طلب کر لیا گیا اور تینوں بم ناکارہ بنادیئے۔
پنجگور ، پی بی 43 کے 3 پولنگ سٹیشنز سے 3 بم برآمد
