Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • معتدل مقدار میں کافی کا استعمال گردوں میں پتھری کا خطرہ کم کرنے میں مددگار، ماہرین
    • امریکا نے ایرانی فٹ بال ٹیم کو ویزے جاری کردیے
    • پیٹرول کی قیمت میں کمی کردی گئی
    • تاپسی پنو کی 1 سال بعد سوشل میڈیا پر واپسی، بریک کی وجہ بھی بتادی
    • پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج ہو گا
    • ایران کے خلاف کام کرنے والے امریکی اڈوں کی خطے میں سخت نگرانی ہدف کو نشانہ بنائیں گے اراقچی
    • موبائل سمز کی ملکیت ایک سال تک محدود؟ پی ٹی اے کا اہم بیان آ گیا
    • اے آئی صرف نوکری ہی نہیں، اور بھی بہت کچھ چھین سکتی ہے
    • فرینچ فرائز مسلسل کھانا ذیابیطس کے خطرے میں نمایاں اضافہ کرتا ہے: تحقیق میں انکشاف
    • ملک میں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ، کراچی کے شہری مہنگا ترین آٹا خریدنے پر مجبور
    • نادیہ خان کی حمایت میں عتیقہ اوڈھو سامنے آ گئیں
    • اڈیالہ جیل سے علاج کیلئے لایا گیا قیدی اسپتال سے فرار
    • آن لائن پروپیگنڈا اور جذباتی استحصال،کالعدم بلوچ تنظیمیں نوجوانوں کو کیسے ورغلا رہی ہیں؟
    • آرڈر کی رفتار کئی گنا بڑھانے کی تیاری، ایمیزون کا نیا AI روبوٹ توجہ کا مرکز بن گیا
    • کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی کا بھارت واپسی پر نئی دہلی میں احتجاج کا اعلان
    • ملک بھر میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی
    • عالمی منڈی سونے کی قیمت میں کمی پیٹرولیم مصنوعات ڈالر سستا ہو گیا
    • 961 دن کا طویل انتظار ختم، پاکستان نے فٹبال میں فتح اپنے نام کر لی
    • کشمیر میں سیاسی ہلچل عام انتخابات 27 جولائی کو ہوں گے
    • غزہ میں جھڑپوں کے دوران جنرل سیکورٹی سروس کے کئی سینئر ارکان ہلاک اسرائیلی فوج کا دعوی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    الیکشن 2018: انتخابی عمل ختم ہونے میں ایک گھنٹے باقی

    By Daily Khabrainجولائی 25, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ؒلاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کے 11ویں عام انتخابات کے لیے ملک بھر میں انتخابی عمل کچھ ہی گھنٹے بعد اختتام پذیر ہو جائے گا۔10 کروڑ 50 لاکھ سے زائد ووٹرز 85 ہزار پولنگ اسٹیشنز پر اپنا حق رائے دہی استعمال کررہے ہیں۔قومی اسمبلی کے 272 حلقوں میں سے 270 جبکہ صوبائی اسمبلیوں کے 577 حلقوں میں سے 570 میں انتخابات ہورہے ہیں۔قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 8 حلقوں پر انتخابات ملتوی کیے گئے ہیں، جہاں الیکشن اب بعد میں ہوں گے۔انتخابات 2018 کا سب سے پہلا ووٹ چارسدہ میں کاسٹ ہوا تھا جبکہ سیاسی جماعتوں کے رہنماوں کی جانب سے بھی صبح ہی سے ووٹ کاسٹ کرنے کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا۔سربراہ تحریک انصاف عمران خان نے اسلام آباد کے حلقے این اے 53 میں ووٹ کاسٹ کیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری ایک پیغام میں کہا گیا کہ چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان نے اسلام آباد میں قومی فریضہ ادا کرتے ہوئے اپنا ووٹ کاسٹ کردیا۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے اپنا ووٹ ڈالنے کے بعد سوشل میڈیا پر کہا تھا کہ ‘میں نے اپنا ووٹ کاسٹ کر دیا’۔جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیدوار راشد سومرو نے بلاول بھٹو زرداری کے مقابلے میں اپنا ووٹ حلقہ این اے 200 لاڑکانہ سے کاسٹ کیا۔چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے لاہور میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا، انہوں نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے-130 کے علاقے برکت مارکیٹ میں واقع پولنگ اسٹیشن میں اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ میں نے 25 جولائی کو الیکش کروانے کا وعدہ پورا کردیا، اب یہ قوم کی ذمہ داری ہے کہ وہ صحیح رہنما کو منتخب کرے۔اس کے علاوہ انہوں نے انتخابی عمل پر بھی اطمینان کا اظہار کیا۔پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سیہون میں اپنا حقِ رائے دہی استعمال کیا۔اس دوران ان کا کہنا تھا کہ آج شام پیپلز پارٹی کامیابی کا جشن منائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ کہ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی بہتر الیکشن مہم چلانے کا بہتر نتیجہ آئے گا۔جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے لوئر دیر میں ثمر باغ میں ووٹ کاسٹ کیا۔بعد ازاں سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ ’آج تاریخی دن ہے۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے بھی اپنا ووٹ کاسٹ کیا اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ساری توجہ اپنے حلقے پر مرکوز ہے اور اہلیان راولپنڈی کا رات 10 بجے شکریہ ادا کروں گا، ان کا کہنا تھا کہ ‘قلم دوات‘ پاکستان کی تاریخی کامیابی حاصل کرے گی۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ ’آزاد خارجہ پالیسی دیں گے، غریب کا راج لائیں گے اور معیشت کو ٹھیک کریں گے‘۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیرِ دفاع خرم دستگیر نے گجرانوالہ کے علاقے سیٹیلائٹ ٹاو¿ن کے گورنمنٹ خواتین کالج میں اپنا حقِ رائے دہی استعمال کیا۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مری کے علاقے دیوال میں گورنمنٹ بوائز اسکول میں ووٹ کاسٹ کیا۔پولنگ اسٹیشن کے باہر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’پہاڑی علاقے کی وجہ سے لوگ کو طویل راستہ طے کرنا پڑتا ہے‘۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ملتان کے پولنگ اسٹیشن پر پہنچے اور اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔شاہ محمود قریشی تحریک انصاف کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کی نشست این اے 157 سے امیدوار ہیں۔پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی صاحبزادی اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی بہن صنم بھٹو نے بھی اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ووٹ ڈالنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں اپنا حق رائے دہی استعمال کر کے بہت خوش ہوں۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ بلاول کے وزیراعظم بننے میں ابھی بہت وقت ہے۔سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف نے بھی اپنا حق رائے دہی استعمال کیا، انہوں نے اپنے انتخابی حلقے کے پولنگ اسٹیشن پہنچ کر بہتر پاکستان کے لیے اپنا ووٹ دیا۔پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے انتخابات 2018 میں اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ کرتے ہوئے انہوں نے ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد سیاہی لگے ہوئے انگھوٹے کی تصویر شیئر کی۔اپنی تصویر پر انہوں نے لکھا کہ ووٹ ڈال دیا ہے اور ہر ووٹ شمار کیا جاتا ہے جبکہ انہوں نے جمہوریت سب سے بہتر بدلہ ہے کا ہیش ٹیگ استعمال کیا۔جماعت الدعو ةکے سربراہ حافظ سعید اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پولنگ اسٹیشن میں ووٹ ڈالنے کے لیے آئے تھے۔صدر مملکت ممنون حسین کراچی کے حقلہ این اے 247 میں اپنی اہلیہ کے ہمراہ ووٹ ڈالنے آئے اور ووٹ کاسٹ کیا۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد انہوں نے کہا کہ اگر ان کی جماعت اقتدار میں آئی تو وہ عوام کو گھر بنا کر دیں گے۔لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما ایاز صادق نے ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد صحافیوں سے کہا کہ ووٹنگ کا عمل ابھی سست روی کا شکار ہے، مجھے ووٹ کاسٹ کرنے میں 25 منٹ لگ گئے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف اپنی مرضی سے ملک واپس آئے ہیں اور ان کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کراچی میں اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پہلے کی طرح اس مرتبہ بھی عوام کے اعتماد کا ووٹ ایم کیو ایم کو ملے گا۔پی آئی بی کالونی میں پولنگ اسٹیشن کے باہر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ووٹرز کو سہولت ملنی چاہیے کہ وہ آسانی سے ووٹ کاسٹ کریں، ایم کیو ایم اپنی تمام روایتی نشستوں پر کامیابی حاصل کرے گی۔انہوں نے کہا کہ 1988 والا جذبہ نظر آرہا ہے، پولنگ کا عمل س±ست روی کا شکار ہے اور پولنگ کا وقت کم ہے۔ڈی آئی خان میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے قومی اسمبلی کی نشست 38 کے علاقے عبدالخیل میں ووٹ کاسٹ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی ایک قیادت کو جیل میں دھکیلنے پر تحفظات ہیں۔پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما خورشید شاہ نے سکھر میں قومی نشست 207 کے پولنگ اسٹیشن 29 میں ووٹ کاسٹ کیا۔بعدازاں انہوں نے کہا کہ صاف شفاف الیکشن کرانا فوج کے لئے بڑی ذمہ داری ہے، ان کا کہنا تھا کہ خواتین کے لیے مشکلات ہیں، بزرگ ،خواتین اور معذوروں کے لیے ٹرانسپورٹ کا انتظام ہونا چاہیے۔پاک سرزمین پارٹی کے رہنما مصطفیٰ کمال نے گلشن اقبال بلاک 13 کے پولنگ اسٹیشن میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا، ووٹنگ کے بعد انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ان کی پارٹی لوگوں کو سرپرائز دے گی۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے پولنگ کا عمل شروع ہوتے ہی اسلام ا?باد میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا اور اس بات کا اعلان انہوں نے ٹوئٹر کے ذریعے کیا، انہوں نے عوام سے اپیل بھی کی کہ وہ ووٹ ضرور ڈالیں، ان کا کہنا تھا کہ میں نے تبدیلی کے لیے اپنا ووٹ ڈال دیا۔

    Daily Khabrain

    Keep Reading

    پیٹرول کی قیمت میں کمی کردی گئی

    پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج ہو گا

    موبائل سمز کی ملکیت ایک سال تک محدود؟ پی ٹی اے کا اہم بیان آ گیا

    تازہ ترین

    پیٹرول کی قیمت میں کمی کردی گئی

    پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج ہو گا

    اے آئی صرف نوکری ہی نہیں، اور بھی بہت کچھ چھین سکتی ہے

    اڈیالہ جیل سے علاج کیلئے لایا گیا قیدی اسپتال سے فرار

    آن لائن پروپیگنڈا اور جذباتی استحصال،کالعدم بلوچ تنظیمیں نوجوانوں کو کیسے ورغلا رہی ہیں؟

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.