کراچی (ویب ڈیسک) ملک بھر میں پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی اور نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے جس دوران پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماءڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 245 میں سب کو حیران پریشان کر دیا ہے۔اب تک کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق ڈاکٹر عامر لیاقت حسین این اے 245 سے 298 ووٹ لے کر آگے ہیں تاہم دیگر جماعتوں کے امیدواروں نے اس پولنگ سٹیشن سے کتنے ووٹ حاصل کئے ہیں؟ اس بارے ابھی تفصیلات موصول نہیں ہوئیں مگر ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت کے ووٹ سب سے زیادہ ہیں۔
عامر لیاقت نے مخالفین کو بڑا جھٹکا دیدیا، کتنے ووٹ لے لئے؟ ناقابل یقین خبر آ گئی
