لاہور (ویب ڈیسک)ملک بھر میں عام انتخابات کے نتائج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے اور غیرسرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف کو 75 اور مسلم لیگ (ن) کو 51 پر برتری حاصل ہے۔پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق قومی اسمبلی کی 75 نشستوں پر تحریک انصاف کو برتری حاصل ہے جب کہ (ن) لیگ کو 51 اور پیپلز پارٹی کو 27 نشستوں پر اب تک کی اطلاعات کے مطابق سبقت حاصل ہے۔قومی اسمبلی کی نشستوں پر اب تک کی اطلاعات کے مطابق 23 نشستوں پر آزاد امیدواروں اور 11 نشستوں پر متحدہ مجلس عمل برتری حاصل ہے۔اسی طرح متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کو 5، جی ڈی اے 8، بی این پی 5، مسلم لیگ (ق) کو 3 نشستوں پر برتری حاصل ہے۔
عام انتخابات کے نتائج کی آمد: پی ٹی آئی 75 اور (ن) لیگ کو 51 نشستوں پر برتری حاصل
