لاہور(ویب ڈیسک)ملک بھر میں عام انتخابات کے نتائج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے اور غیرسرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف کو 85 اور مسلم لیگ (ن) کو 59 پر برتری حاصل ہے۔ غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق قومی اسمبلی کی پیپلز پارٹی کو 28، 24 نشستوں پر آزاد امیدواروں اور 7 نشستوں پر متحدہ مجلس عمل کو برتری حاصل ہے۔اسی طرح متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کو 5، جی ڈی اے 8، بی این پی 5، مسلم لیگ (ق) کو 3 اور عوامی نیشنل پارٹی کو 2 نشستوں پر برتری حاصل ہے۔
انتخابی نتائج کی آمد: پی ٹی آئی 85 اور (ن) لیگ کو 59 نشستوں پر برتری حاصل
