کراچی (ویب ڈیسک )عام انتخابات کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے جس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف 119 سیٹوں کے ساتھ سرفہرست چل رہی ہے جبکہ ن لیگ 61 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے تاہم اس صورتحال میں عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ گولڈ سمتھ نے بھی اپنے بچوں کے باپ کیلئے پیغام جاری کر دیاہے۔ٹویٹر پر جاری پیغام میں جمائمہ کا کہناتھا کہ 22 سال کے بعد ، ذلت ، مشکلات اور قربانیوں کے بعد آخر کارمیرے بچوں کے والد پاکستان کے اگلے وزیراعظم بننے جارہے ہیں۔عمران کی کامیابی خودپریقین اور شکست کے آگے سرتسلیم خم نہ کرنےکی بہترین مثال ہے۔ جمائمہ کا کہناتھا کہ اب چیلنج اس بات کو یاد رکھنے کاہے کہ عمران خان سیاست میں کیوں آئے تھے؟ ، مبار ک ہو عمران خان۔
