Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • معتدل مقدار میں کافی کا استعمال گردوں میں پتھری کا خطرہ کم کرنے میں مددگار، ماہرین
    • امریکا نے ایرانی فٹ بال ٹیم کو ویزے جاری کردیے
    • پیٹرول کی قیمت میں کمی کردی گئی
    • تاپسی پنو کی 1 سال بعد سوشل میڈیا پر واپسی، بریک کی وجہ بھی بتادی
    • پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج ہو گا
    • ایران کے خلاف کام کرنے والے امریکی اڈوں کی خطے میں سخت نگرانی ہدف کو نشانہ بنائیں گے اراقچی
    • موبائل سمز کی ملکیت ایک سال تک محدود؟ پی ٹی اے کا اہم بیان آ گیا
    • اے آئی صرف نوکری ہی نہیں، اور بھی بہت کچھ چھین سکتی ہے
    • فرینچ فرائز مسلسل کھانا ذیابیطس کے خطرے میں نمایاں اضافہ کرتا ہے: تحقیق میں انکشاف
    • ملک میں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ، کراچی کے شہری مہنگا ترین آٹا خریدنے پر مجبور
    • نادیہ خان کی حمایت میں عتیقہ اوڈھو سامنے آ گئیں
    • اڈیالہ جیل سے علاج کیلئے لایا گیا قیدی اسپتال سے فرار
    • آن لائن پروپیگنڈا اور جذباتی استحصال،کالعدم بلوچ تنظیمیں نوجوانوں کو کیسے ورغلا رہی ہیں؟
    • آرڈر کی رفتار کئی گنا بڑھانے کی تیاری، ایمیزون کا نیا AI روبوٹ توجہ کا مرکز بن گیا
    • کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی کا بھارت واپسی پر نئی دہلی میں احتجاج کا اعلان
    • ملک بھر میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی
    • عالمی منڈی سونے کی قیمت میں کمی پیٹرولیم مصنوعات ڈالر سستا ہو گیا
    • 961 دن کا طویل انتظار ختم، پاکستان نے فٹبال میں فتح اپنے نام کر لی
    • کشمیر میں سیاسی ہلچل عام انتخابات 27 جولائی کو ہوں گے
    • غزہ میں جھڑپوں کے دوران جنرل سیکورٹی سروس کے کئی سینئر ارکان ہلاک اسرائیلی فوج کا دعوی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    عمران خان کا قومی اسمبلی کے پانچ حلقوں پر کامیابی حاصل کرنے کا نیا ریکارڈ

    By Daily Khabrainجولائی 26, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور(ویب ڈیسک)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کی 5 نشستوں پر کامیابی حاصل کرکے نیا ریکارڈ قائم کردیا۔عام انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کو 119 نشستوں کے ساتھ دیگر جماعتوں پر واضح برتری حاصل ہے جب کہ مسلم لیگ ن 64 سیٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔انتخابات میں ایک طرف مولانا فضل الرحمان، سراج الحق، پیر صدر الدین شاہ راشدی، محمود خان اچکزئی، مصطفیٰ کمال اور اسفندر یار ولی سمیت مختلف پارٹی رہنماﺅں کو شکست ہوئی تو دوسری جانب چیئرمین تحریک انصاف قومی اسمبلی کی جتنی نشستوں پر انتخاب لڑے تمام پر کامیابی حاصل کی۔عمران خان قومی اسمبلی کی 5 نشستوں سے الیکشن لڑے اور تمام پر کامیابی ان کا مقدر ٹھہری۔چیئرمین تحریک انصاف نے این اے 53 اسلام آباد پر سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو شکست دی۔عمران خان 92891 ووٹ لےکر کامیاب قرار پائے جب کہ ن لیگ کے شاہد خاقان عباسی 44314 ووٹ لے سکے۔عمران خان نے این اے 35 بنوں سے ایم ایم اے کے امیدوار اکرم درانی کو شکست دی اور انتخابی نتائج کے مطابق عمران خان 24317 ووٹ لے کر پہلے اور اکرم درانی 22514 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 43 پر عمران خان نے ایم کیو ایم کے علی رضا عابدی کو بھاری اکثریت سے شکست دی۔عمران خان نے 91358 ووٹ لیے جب کہ ان کے مد مقابل ایم کیو ایم پاکستان کے علی رضا عابدی 24082 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان میانوالی سے اپنے آبائی حلقے این اے 95 سے بھی کامیاب قرار پائے۔عمران خان نے اپنے آبائی حلقے سے 162499 ووٹ لیے اور ان کے مد مقابل ن لیگ کے عبیداللہ شادی خیل نے 49505 ووٹ لیے۔عمران خان کا سب سے زیادہ سخت مقابلا لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 131 پر مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کے ساتھ ہوا جہاں انہیں صرف 600 ووٹوں کے فرق سے کامیابی ہوئی۔عمران خان نے 84313 ووٹ حاصل کیے جب کہ خواجہ سعد رفیق کو 83633 ووٹ ملے۔

    Daily Khabrain

    Keep Reading

    پیٹرول کی قیمت میں کمی کردی گئی

    پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج ہو گا

    موبائل سمز کی ملکیت ایک سال تک محدود؟ پی ٹی اے کا اہم بیان آ گیا

    تازہ ترین

    پیٹرول کی قیمت میں کمی کردی گئی

    پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج ہو گا

    اے آئی صرف نوکری ہی نہیں، اور بھی بہت کچھ چھین سکتی ہے

    اڈیالہ جیل سے علاج کیلئے لایا گیا قیدی اسپتال سے فرار

    آن لائن پروپیگنڈا اور جذباتی استحصال،کالعدم بلوچ تنظیمیں نوجوانوں کو کیسے ورغلا رہی ہیں؟

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.