لاہور(آن لائن)شاہد خان آفریدی نے عام انتخابات 2018ئ میں کامیابی پر پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو مبارک باد دی ہے۔ آفریدی نے ایک پیغام میں کہا کہ ” پاکستان اور تحریک انصاف کو تاریخی کامیابی پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔،22سال کی جدو جدوجہد رنگ لے آئی اور وہ اس کے حق دار بھی تھے ،پاکستانیوں کو آپ سے بہت سی امیدیںوابستہ ہیں اور مجھے امید ہے کہ آپ ہمیشہ کی طرح آگے سے لیڈ کریں گے ،میری تمام سیاسی جماعتوں اور میڈیا سے اپیل ہے کہ وہ ان نتائج کو تسلیم کرکے پاکستان کی تعمیر نو میں مدد کریں #/s#