تازہ تر ین

جڑوا ں بھائیوں کی 11سالہ لڑکی سے 11بار زیادتی

لندن(ویب ڈیسک)برطانیہ میں دو جڑواں بھائی نے بے شرمی کی انتہا کر دی۔ دونوں ملکر ایک کمسن لڑکی کو بار بار جنسی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے، اور جب ان بدبختوں کو عدالت میں پیش کیا گیا تو اپنے جرم کی ایسی بیہودہ وجہ بیان کر دی کہ سننے والے دنگ رہ گئے۔ڈیلی سٹار کے مطابق بولٹن شہر سے تعلق رکھنے والے سٹیون اورسٹینلی نے سکول کی کمسن طالبہ کا تعاقب اس وقت شروع کیا جب وہ صرف 10سال کی تھی۔ ایک سال بعد جب وہ 11 سال کی تھی تو پہلی بار سٹیون نے اسے زیادتی کا نشانہ بنایا۔ لڑکی نے عدالت کو بتایا کہ جب سٹیون اس کے ساتھ زیادتی کر رہا تھا تو سٹینلی کمرے میں آیا لیکن اس نے اپنے بھائی کو روکنے کی کوشش نہیں کی۔ بعد ازاں اس نے خود بھی لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ متاثرہ بچی نے بتایا کہ سٹیون اس سے کہتا تھا کہ وہ اسے سکھا رہا ہے کہ جب اس کا بوائے فرینڈ ہو گا تو اس کے ساتھ کیا کرنا ہے۔ دونوں بھائیوں نے لڑکی کو بارہا زیادتی کا نشانہ بنایا اور ہر بار اسے دھمکیاں دے کر خاموش رہنے پر مجبور کئے رکھا۔ لڑکی جب نفسیاتی مسائل سے دوچار ہو گئی تو بالآخر اس کی ٹیچر اور والدہ کو معلوم ہوا کہ وہ کس ظلم کا سامنا کر رہی تھی۔ملزمان کے خلاف بولٹن کراو¿ن کورٹ میں مقدمہ چلایاگیا۔ انہوں نے عدالت کے سامنے تسلیم کیا کہ مجموعی طور پر 11بار وہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا چکے تھے۔ عدالت کی جانب سے سٹیون کو 14 اور سٹینلی کو 15 سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain