Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • معتدل مقدار میں کافی کا استعمال گردوں میں پتھری کا خطرہ کم کرنے میں مددگار، ماہرین
    • امریکا نے ایرانی فٹ بال ٹیم کو ویزے جاری کردیے
    • پیٹرول کی قیمت میں کمی کردی گئی
    • تاپسی پنو کی 1 سال بعد سوشل میڈیا پر واپسی، بریک کی وجہ بھی بتادی
    • پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج ہو گا
    • ایران کے خلاف کام کرنے والے امریکی اڈوں کی خطے میں سخت نگرانی ہدف کو نشانہ بنائیں گے اراقچی
    • موبائل سمز کی ملکیت ایک سال تک محدود؟ پی ٹی اے کا اہم بیان آ گیا
    • اے آئی صرف نوکری ہی نہیں، اور بھی بہت کچھ چھین سکتی ہے
    • فرینچ فرائز مسلسل کھانا ذیابیطس کے خطرے میں نمایاں اضافہ کرتا ہے: تحقیق میں انکشاف
    • ملک میں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ، کراچی کے شہری مہنگا ترین آٹا خریدنے پر مجبور
    • نادیہ خان کی حمایت میں عتیقہ اوڈھو سامنے آ گئیں
    • اڈیالہ جیل سے علاج کیلئے لایا گیا قیدی اسپتال سے فرار
    • آن لائن پروپیگنڈا اور جذباتی استحصال،کالعدم بلوچ تنظیمیں نوجوانوں کو کیسے ورغلا رہی ہیں؟
    • آرڈر کی رفتار کئی گنا بڑھانے کی تیاری، ایمیزون کا نیا AI روبوٹ توجہ کا مرکز بن گیا
    • کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی کا بھارت واپسی پر نئی دہلی میں احتجاج کا اعلان
    • ملک بھر میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی
    • عالمی منڈی سونے کی قیمت میں کمی پیٹرولیم مصنوعات ڈالر سستا ہو گیا
    • 961 دن کا طویل انتظار ختم، پاکستان نے فٹبال میں فتح اپنے نام کر لی
    • کشمیر میں سیاسی ہلچل عام انتخابات 27 جولائی کو ہوں گے
    • غزہ میں جھڑپوں کے دوران جنرل سیکورٹی سروس کے کئی سینئر ارکان ہلاک اسرائیلی فوج کا دعوی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    اے پی سی میں شرکت کا معاملہ، ایم کیو ایم میں نیا تنازع پیدا ہوگیا

    By Daily Khabrainجولائی 27, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی(ویب ڈیسک)انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف اسلام آباد میں ہونے والے آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کے حوالے سے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان میں نیا تنازع پیدا ہوگیا۔اطلاعات کے مطابق مبینہ دھاندلی کیخلاف ہونے والی اے پی سی میں شرکت کے لیے ایم کیو ایم کی جانب سے فاروق ستار اور کنور نوید جمیل اسلام آباد پہنچ چکے تھے تاہم عین موقع پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما جہانگیر ترین نے ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد جمیل سے کراچی میں رابطہ کیا اور وفاق میں حکومت سازی میں ساتھ چلنے کی دعوت دی۔اس رابطے کے بعد ہی ایم کیو ایم نے اے پی سی میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا تاہم اسلام آباد میں موجود فاروق ستار پارٹی فیصلے کے باوجود اے پی سی میں شریک ہوگئے۔جب ان سے پوچھا گیا کہ پارٹی نے اے پی سی میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور آپ شرکت کررہے ہیں تو انہوں نے کہا کہ ’میں رابطہ کمیٹی سے رابطے میں نہیں ہوں، کنور نوید رابطے میں ہیں‘۔فاروق ستار نے کہا کہ اے پی سی میں شرکت نہ کرنے کے فیصلے کا مجھے علم نہیں۔دوسری جانب کراچی میں موجود ایم کیو ایم رہنما عامر خان کا کہنا ہے کہ فاروق ستار کو اے پی سی میں شرکت کرنے سے منع کیا گیا تھا۔عامر خان نے کہا کہ رابطہ کمیٹی کا متفقہ فیصلہ تھا کہ اے پی سی میں شریک نہیں ہوں گے۔اسلام آباد میں جیو سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ انتخابات تاریخ کی بدترین دھاندلی کی گئی۔جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا آپ شکست تسلیم نہیں کرتے تو انہوں نے کہا کہ ’میں اسی لیے تو یہاں آِیا ہوں،جو لائحہ عمل طے ہوگا اس کا اعلان یہاں ہوگا‘۔خیال رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان گزشتہ کئی عرصے سے اندرونی اختلافات کا شکار ہے۔سینیٹ الیکشن کے موقع پر امیدواروں کو ٹکٹ دینے کے معاملے پر ایم کیو ایم میں پھوٹ پڑ گئی تھی اور رابطہ کمیٹی نے فاروق ستار کو کنوینر کے عہدے سے ہٹا کر خالد مقبول کو کنوینر منتخب کرلیا تھا۔اس طرح ایم کیو ایم میں بہادرآباد گروپ خالد مقبول صدیقی اور پی آئی بی گروپ فاروق ستار کی حمایت میں سامنے آگیا تھا۔عام انتخابات سے قبل بہادرآباد اور پی آئی بی گروپ نے اختلافات بالائے طاق رکھتے ہوئے الیکشن پتنگ کے انتخابی نشان پر ہی لڑنے کا فیصلہ کیا تاہم اختلافات کا نتیجہ کراچی میں ایم کیو ایم کی نشستوں میں نمایاں کمی کی صورت میں سامنے آیا اور متحدہ کراچی سے قومی اسمبلی کی صرف 4 نشستیں اپنے نام کرسکی۔ان انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار نے ایم کیو ایم کو اس کے مرکز نائن زیرو کے حلقے سے بھی شکست دی جبکہ فاروق ستار این اے 247 اور 245 میں تحریک انصاف کے عارف علوی اور عامر لیاقت سے شکست کھاگئے۔

    Daily Khabrain

    Keep Reading

    پیٹرول کی قیمت میں کمی کردی گئی

    پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج ہو گا

    موبائل سمز کی ملکیت ایک سال تک محدود؟ پی ٹی اے کا اہم بیان آ گیا

    تازہ ترین

    پیٹرول کی قیمت میں کمی کردی گئی

    پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج ہو گا

    اے آئی صرف نوکری ہی نہیں، اور بھی بہت کچھ چھین سکتی ہے

    اڈیالہ جیل سے علاج کیلئے لایا گیا قیدی اسپتال سے فرار

    آن لائن پروپیگنڈا اور جذباتی استحصال،کالعدم بلوچ تنظیمیں نوجوانوں کو کیسے ورغلا رہی ہیں؟

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.