لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) فرسٹ کلاس کرکٹرطاہرشاہ نے کہا ہے کہ عمران خان کرکٹ کی ایک ایک چیزکواچے طریقے سے سمجھتے ہیں،اس کے اقتدارمیں آنے سے پاکستان کرکٹ میں بہتری دیکھنے میں آئے گی،چینل ۵کے پروگرام ”گگلی“ میں گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا پی سی بی کابھی آڈٹ اوراحتساب ہونا چاہیے ، نوازشریف سلاخوں کے پیچھے جاسکتے ہیں تونجم سیٹھی کیوں نہیں‘ کلب کرکٹ کو سیاسی کر دیاگیا اوربورڈکو دیمک کی طرح کھا گئے۔سپورٹس جرنلسٹ فرحان نثارنے کہا ہے کہ نجم سیٹھی کے عہدے میں نہ ہونے سے پی ایس ایل پرکوئی اثرنہیں پڑیگا۔
