تازہ تر ین

سی پی ایل میں شاداب ایکشن میں نظرنہیں آئیں گے

کنگسٹن(سی پی پی) کیریبیئن پریمیئر لیگ 2018 کیلیے ٹرائنباگو نائٹ رائیڈرز نے پاکستانی اسپنر شاداب خان کی جگہ آسٹریلوی لیگ اسپنر فواد احمد کی خدمات حاصل کرلیں۔شاداب نے گزشتہ سیزن میں نائٹ رائیڈرز کی ٹائٹل فتح میں کلیدی کردار ادا کیا تھا لیکن وہ اس بار فرنچائز کو دستیاب نہیں ہوئے، ٹیم کے ڈائریکٹر وینکے میسور نے کہا کہ ہمیں اس برس شاداب سے معاہدہ نہ ہونے کا بہت افسوس ہے لیکن فواد ان کا شاندار متبادل ہیں، وہ بھی گیند کو وکٹوں کے دونوں جانب گھمانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، ہمیں پورا یقین ہے فواد ہماری ٹیم میں بہترین اضافہ ثابت ہوں گے۔نائٹ رائیڈرز اپنی دفاعی مہم کا آغاز 8 اگست کو سینٹ لوشیا اسٹارز کیخلاف میچ سے کریں گے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain