تازہ تر ین

کیا یہ عیاشی کیلئے مفتے کا ملک ہے : چیف جسٹس

لاہور (کورٹ رپورٹر) سپریم کورٹ لاہور کی سول ایوی ایشن، پی آئی اے افسران کے تفریحی دورے کی ویڈیو پر ازخود نوٹس کیس کی سماعت پر قائم مقام ڈی جی سول ایوی ایشن ودیگر افسران نے ٹکٹ ودیگر اخراجات کی رسیدیں جمع کرادیں۔ چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس پر سماعت کی، عدالتی حکم پر قائم مقام ڈی جی سول ایوی ایشن حسن بیگ ودیگر افسران پیش ہوئے، عدالت نے قائم مقام ڈی جی سول ایوی ایشن اور افسران پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ کیا یہ عیاشی کیلئے مفتے کا ملک ہے کتنے ٹکٹ لیے گئے اور کیا اخراجات آئے،آپ کو ادارے کے لیے اصول وضع کرنے چاہیے تھے،چیف جسٹس نے استفسا ر کیا کہ کیا آپ کو دعوت دی گئی تھی،آپ نے دعوت پر جانے کیلئے خود ہی اپنی انسپکشن کی ڈیوٹی لگالی؟نانگا پربت دیکھنے کیلئے تفریحی دورے پر کتنے افسران گئے؟لیگل ایڈوائزر پی آئی اے عاصم حفیظ ایڈووکیٹ نے دورے کے اخراجات کی رپورٹ عدالت پیش کردی۔رپور ٹ کے مطابق کل 42 افسران تفریحی دورے پر گئے اور 23 لاکھ روپے سے زائد اخراجات آئے،چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ کسی کو غریب عوام کے ٹیکسوں کے پیسے برباد کرنے کی اجازت نہیں دینگے،عدالت نے عدالت نے کیس پر مزید سماعت 31 جولائی تک ملتوی کردی۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain