تازہ تر ین

گواسکرکی6برس قبل عمران کے وزیراعظم بننے کی پیشگوئی

لاہور(نیوزایجنسیاں) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سنیل گاواسکر نے 6 سال قبل ہی عمران خان کے وزیراعظم بننے کی پیشگوئی کردی تھی۔سنیل گاواسکر نے رمیز راجا کے ساتھ کمنٹری کرتے ہوئے ایک میچ کے دوران پیش گوئی کی تھی کہ عمران خان پاکستان کے اگلے وزیراعظم ہوسکتے ہیں۔ واقعہ کچھ یوں ہے کہ 2012 میں ایشیا کپ کے دوران پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلے گئے میچ کے دوران کمنٹری کرتے ہوئے رمیز راجہ نے سنیل گاواسکر کی بیٹنگ تکنیک کے بارے میں بتایا کہ جب وہ عمران خان کا سامنا کرتے تھے تو وکٹ سے باہر جانے والی ان کی زیادہ تر گیندیں چھوڑ دیتے تھے اور اپنے اوپر سے دبا کم کر دیتے تھے۔اس موقع پر رمیز راجہ نے ایک قصہ سناتے ہوئے عمران خان کی نقل کی تو کمنٹری باکس میں بیٹھے سنیل گاواسکر نے انہیں کہا کہ ٹی وی پر عمران خان کے لیے احتیاط سے بات کریں کیونکہ وہ پاکستان کے اگلے وزیراعظم بھی ہوسکتے ہیں۔اور اب ایسا معلوم ہوتا ہے کہ سنیل گواسکر کی یہ پیشگوئی واقعی سچ ہونے والی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain