کھٹمنڈو(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کی ماحورشہزادنے کھٹمنڈربیڈمنٹن انٹرنیشنل ٹورنامنٹ کاٹائٹل اپنے نام کرلیا۔فائنل میں نیپال کی راشیلامہاراجن کو شکست کاسامنا کرناپڑا۔کھٹمنڈومیں جاری میگا ایونٹ کے ویمنزسنگلز فائنل میں قومی سٹار ماحورشہزادکومیزبان حریف راشیلامہاراجن کا چیلنج درپیش تھا۔قومی پلیئرنے میچ میں عمدہ پرفارمنس کامظاہرہ کرتے ہوئے میزبان حریف پر اپنی دھاک بٹھائے رکھی ۔ ماحورنے پہلی گیم میں 21-15سے فتح سمیٹ کر 1-0کی برتری حاصل کی۔دوسری گیم میں بھی قومی سٹارکاپلڑابھاری رہا اور راشیلا کو کم بیک کاموقع نہ دیا اور21-10سے گیم جیت کرفائنل بھی اپنے نام کرلیا۔اس سے قبل سیمی فائنل میں ماحور نے میزبان نیپال کی امیتا گیری کو 21-11اور 21-9سے شکست دی۔فائنل معرکے میں فتح کے بعد ماحور شہزاد کا کہنا تھا کہ ٹائٹل جیت کر بہت خوشی محسوس کررہی ہیں اورفخرہے میں نے ملک کا نام روشن کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے واحد کھلاڑی بین الاقوامی ٹورنامنٹ میں ملک کی نمائندگی کر رہی ہوں اور میگا ایونٹ میں کامیابی سمیٹ کر واپس لوٹ رہی ہوں۔
