تازہ تر ین

ایشین گیمزسرپرآگئے ،قومی دستہ فائنل نہ ہوسکا

اسلام آباد (این این آئی)ایشین گیمز میں تین ہفتے رہ گئے لیکن پاکستان کے دستے کو حتمی شکل نہ دی جا سکی جس کی وجہ یہ ہے کہ پاکستان اسپورٹس 140 سے دستہ بڑھانے پر آمادہ نہیں جبکہ پی او اے نے 245 کے دستے کو حتمی شکل دی ہوئی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان اسپورٹس بورڈ اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے درمیان ایشین گیمز کے دستے پر ڈیڈ لاک برقرار ہے۔گیمز میں تین ہفتے رہ گئے لیکن پاکستان کے دستے کو حتمی شکل دی جا سکی ہے اور نہ ہی سفری انتظامات کیے گیے اور نہ کھلاڑیوں کی فیس کی مد میں پیسے جمع کرا ئے گئے ہیں۔فنڈز کی کمی کے باعث پی ایس بی نے پی او اے کو ایک سو چالیس کے دستے کی منظوری دی ۔جبکہ پہلے پی او اے نے لگ بھگ 390 کے دستے کے ناموں کو حتمی شکل دی اور پھر اسے کم کر کے 245 کر دیا لیکن پی ایس بی مزید دستہ بڑھانے کے حق میں نہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس بی کا موقف ہے ہے کہ اس وقت ایک سو چالیس کے دستہ کے اخراجات اٹھائے جائیں گے ¾باقی انتظامات پی او اے اور فیڈریشنز کریں۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain