لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق فرسٹ کلاس کرکٹر طاہر شاہ نے کہا ہے کہ کہا جارہا ہے کہ نجم سیٹھی کو خود مستعفی ہوجانا چاہیے۔ لیکن وہ ٹس سے مس نہیں ہورہے چینل ۵ کے پروگرام گگلی میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا عمران خان کرکٹ میں ایسی تبدیلیاں لائیں گے جس سے کرکٹ عروج پر جائے۔ سپورٹس جرنلسٹ ہمایوں نذیر نے کہا تو کافی حلقوں میں باتیں ہورہی ہیں شاید کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کو تبدیل کردیا جائے اور شاید وسیم اکرم کو لایا جائے گا اب عمران کرکٹ کے ساتھ پاکستان کے باقی کھیلوں کی جانب بھی توجہ دے سکتے ہیں۔ سپورٹس جرنلسٹ مرزا اقبال بیگ نے کہا ہے کہ نجم سیٹھی محسوس کررہے ہیں ان کا پی سی بی میں سنہری دور ختم ہوچکا ہے اگرچہ انہوں نے ہاتھ پاﺅں مارنے کی کوشش کی ہے ان کی اہلیہ نے شہباز شریف سے ملاقات بھی کی ہے۔
