تازہ تر ین

قومی کرکٹرز کی تنخواہوں میں 45 فیصد اضافہ

لاہور(آئی این پی)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے کھلاڑیوں کونیا سینٹرل کنٹریکٹ پر کشش اضافے کے ساتھ دینے کا فیصلہ کر لیا جس سے کھلاڑیوںکی تنخواہوںمیں 40سے 45فیصد اضافہ ہو گا، اے کیٹگری میں شامل کھلاڑی کو ماہانہ ساڑھے6لاکھ روپے کی بجائے9لاکھ42ہزار،بی کیٹگری کے کھلاڑیوں کو 5لاکھ کی بجائے7لاکھ25ہزار ، سی کیٹگری میں شامل کھلاڑی کو 2لاکھ60ہزارکی بجائے3لاکھ77ہزار جبکہ ڈی کیٹگری کے کھلاڑی کو 2لاکھ62ہزارروپے ملیں گے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ 31کھلاڑیوں کو نیا کنٹریکٹ دیا جا رہا ہے۔کپتان سرفراز احمد سے بورڈ کی مشاورت مکمل ہو گئی جس کے بعد سرفراز نے اضافے کے نئے شیڈول پر دستخط بھی کر دئیے۔بابرا عظم، حسن علی، فخر زمان سمیت چند نوجوان کرکٹرز کو ترقی ہو گی ،احمد شہزاد کی سینٹرل کنٹریکٹ میں شمولیت کا امکان نہیں، عمر اکمل پہلے ہی کنٹریکٹ میں شامل نہیں جبکہ وہاب ریاض اور محمد حفیظ کی اے کیٹگری سے بی میں تنزلی ہو گی ۔25کھلاڑیوں کے ناموں کو حتمی شکل پہلے ہی دی جا چکی، شان مسعود، شاہین آفریدی، سعد علی اور میر حمزہ سمیت 6سے 7کھلاڑیوں کو بھی فہرست میں شامل کیا جا رہا ہے ۔چند روز میں نئے کنٹریکٹ کا اعلان کیا جا رہا ہے جس کا اطلاق یکم جولائی سے ہو گا۔ کرکٹرز کے معاوضوں میں3سال بعد پر کشش اضافہ کیا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق کھلاڑی کی تنخواہ میں 40سے 45فیصد اضافہ ہو گا، اے کیٹگری میں شامل کھلاڑی کو ماہانہ ساڑھے6لاکھ روپے ملتے تھے۔، تجویز کیے گئے اضافے کے بعد اب انہیں 942500روپے ملیں گے ۔بی کیٹگری کے کھلاڑیوں کو 5لاکھ روپے سے بڑھ کر 725000روپے ، سی کیٹگری میں شامل کھلاڑی کو 2لاکھ ساٹھ ہزار سے بڑھ کر اب 377000روپے جبکہ ڈی کیٹگری کے کھلاڑی کو ایک لاکھ اسی ہزار سے بڑھ کر 261000روپے ملیں گے ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain