تازہ تر ین

سابق فٹبال کپتان کلیم کےخلاف کارروائی کا امکان

لاہور(آئی این پی) پاکستان فٹبال فیڈریشن کی جانب سے ٹیم کے سابق کپتان کلیم اللہ کے خلاف کارروائی کا امکان ہے ۔ ذرائع کے مطابق قومی فٹبال ٹیم کے سابق کپتان کلیم اللہ نے بیرون ملک کلب فٹ بال کھیلنے کے لیے پی ایف ایف کو آگاہ نہیں کیا جس پر ان کے خلاف کارروائی کی جاسکتی ہے۔سیکرٹری پی ایف ایف احمد یار کا کہنا ہے کہ کلیم اللہ نے ایشین گیمز کی تیاری کے لیے لگائے گئے کیمپ میں بھی شرکت نہیں کی، ان کے خلاف کارروائی کے لیے قانونی مشاورت کی جارہی ہے۔یاد رہے کہ کلیم اللہ نے حال ہی میں ترکی کے کلب ازمیر سپورز سے معاہدہ کیا تھا جب کہ اس سے قبل وہ ترک کلب اردھنپور کی نمائندگی کرتے تھے۔ 26سالہ کلیم اللہ نے 2009سے 2014تک خان ریسرچ لیبارٹری (کے آر ایل)کلب کی نمائندگی کی اس کے علاوہ وہ کرغستان کے کلب ڈور ڈوئی اور امریکی کلبوں سیکرامانٹو اور تلسارونیکس کی نمائندگی بھی کرچکے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain