لندن(ویب ڈیسک)برطانیہ کے ایک بس ڈرائیور نے ایک خاتون کے ڈر سے بلٹ پروف جیکٹ پہننا شروع کردی ہے۔ یہ خاتون موقع ملتے ہی ان کے ساتھ مسلسل سفر کرتی ہیں اور وہ سائے کی طرح ان کے پیچھے لگی رہتی ہیں۔اکثر مشہور شخصیات کو اجنبی لوگ اسی طرح تنگ کرتے ہیں جو ان کے مداح بھی ہوسکتے ہیں لیکن پہلی مرتبہ ایک عام شخص کے ساتھ یہ واقعہ پیش ا?یا ہے۔ ایمرے مارٹن روزانہ کئی گھنٹوں تک بس چلاتے ہیں۔ اچانک ایک اجنبی خاتون مسافر کا ان سے سامنا ہوا جو ان کے ساتھ مسلسل آنے اور جانے والے راستوں پر ساتھ رہنے لگیں۔ایک مرتبہ جب ایمرے دوپہر کا کھانا کھارہے تھے کہ وہ خاتون ان کے قریب آئی اور مسلسل کانپ رہی تھیں۔ خاتون نے اعصاب زدہ کیفیت میں کہا کہ وہ بتا نہیں سکتیں کہ وہ انہیں (ایمرے کو) کس قدر پسند کرتی ہیں۔ اس پر ایمرے نے نہایت اطمینان سے جواب دیا کہ وہ پہلے ہی ایک لڑکی سے محبت کرتے ہیں اور مزید کسی لڑکی سے کوئی رابطہ رکھنے کے خواہشمند نہیں۔اس پر وہ خاتون کپکپاتے ہوئے کسی بچے کی طرح رونے لگیں۔ ایمرے نے کہا کہ میں نے زندگی میں کسی بالغ فرد کو اس طرح روتے نہیں دیکھا جو بہت عجیب تھا۔ لیکن اس کے بعد صورتحال مزید گمبھیر اور عجیب ہوگئی۔اس کے بعد چارلی ہوویلز نامی اس خاتون نے مسترد ہونے کے باوجود ایمرے کا پیچھا نہیں چھوڑا۔ خاتون کو سب معلوم ہے کہ وہ ڈیوٹی پر کب جاتے ہیں اور کونسی بس چلاتے ہیں۔ اس کے بعد خاتون نے ان کا سوشل میڈیا اکاو¿نٹ، گھر کا پتا اور دیگر تفصیلات بھی معلوم کرلیں۔ اس کے بعد خاتون دن میں کئی بار انہیں نظر آنے لگیں۔ایمرے سخت مضطرب اور پریشان تھے کہ ان کی گرل فرینڈ نے بھی ان کا ساتھ چھوڑدیا۔ دوسری جانب خاتون کی جانب سے تنگ کرنے کا رویہ بڑھتا گیا اور مزید خوفناک ہوتا چلا گیا۔ ایک مرتبہ چارلی ان کے گھر کے دروازے پر آئیں اور اس کے بعد انہیں دھمکی دی کہ وہ چھری سے اس کا گلا کاٹ سکتی ہیں۔اس کے بعد ایمرے نے بس چلاتے ہوئے بلٹ پروف جیکٹ پہننا شروع کردی اور گھر بھی تبدیل کرلیا۔ اس دوران پولیس نے چارلی کو بار بار وارننگ دینے کے باوجود اپنا رویہ تبدیل نہ کرنے پر جیل بھیج دیا۔ لیکن وہ جیل کی مدت پوری کرنے کے بعد دوبارہ ایمرے کو تنگ کرنے لگیں اور سیکڑوں مرتبہ اس کا پیچھا بھی کیا۔پولیس نے ایمرے کو محتاط رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ چارلی اسے قتل کرسکتی ہے کیونکہ وہ پولیس کے سامنے اپنے عزائم کا اعتراف بھی کرچکی ہے۔ اب چارلی کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیا ہے۔لیکن اس دوران ایمرے کو بار بار ملازمت بدلنے، کام سے غیرحاضر رہنے اور مکان بدلنے پر ہزاروں ڈالر سالانہ کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔خنجر کے وار سے بچانے والی جیکٹ کی خبر چارلی کو جیل میں بھی ہوگئی اور اس نے ایمرے سے کہا ہے کہ اس کے ساتھ یہ بھی ہوسکتا ہے کہ وہ نہیں تو کوئی اور اس پر حملہ کرسکتا ہے۔ اسی بنا پر اب وہ چارلی کی گرفتاری کے باوجود حفاظتی جامہ پہننے پر مجبور ہیں۔