تازہ تر ین

مقبوضہ کشمیر کے علاقے سوپور میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں مزید 2 کشمیری شہید

سری نگر(ویب ڈیسک) مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہ مولا کے علاقے سوپور میں بھارتی فورسز نے مزید 2 کشمیریوں کو شہید کردیا۔قابض بھارتی فوج اور پولیس نے دونوں کشمیریوں کو سوپور میں محاصرے کے دوران شہید کیا۔واقعے کے بعد علاقے میں صورتحال کشیدہ ہوگئی۔انتظامیہ نے ضلع بارہ مولا میں انٹرنیٹ سروس معطل کردی ہے جبکہ تعلیمی ادارے بھی بند کر دیئے گئے ہیں۔دوسری جانب ضلع کپواڑہ میں مکمل ہڑتال ہے، جہاں گزشتہ روز بھارتی فوج نے 2 کشمیریوں کو شہید کیا تھا۔ قابض بھارتی فوج نے مقبوضہ وادی میں گزشتہ ماہ 21 کشمیریوں کو شہید جبکہ 310 کو زخمی کیا، جن پر پیلٹ،گولیاں اور آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی۔رپورٹ کے مطابق جولائی میں حریت رہنماﺅں سمیت 169 افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ قابض فوج نے محاصروں کے دوران 46 گھروں کو تباہ بھی کیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain