تازہ تر ین

ایک گاڑی کے دو مزے

برسلز(ویب ڈیسک)گاڑی سے کرتب دکھانا حادثے کا باعث بنتا ہے لیکن اگر کوئی گاڑی سواری کے ساتھ ساتھ جھولے کے مزے بھی دے تو کیا ہی بات ہے۔بیلجیئم سے تعلق رکھنے والے نوجوان ملو (Milo) نے اپنا 8 سالہ خواب پورا کیا اور ایک ایسی گاڑی بنا ڈالی جو سڑک پر ہموار چلنے کے ساتھ فلپ یعنی قلابازی بھی کھاسکتی ہے۔رول گولف نامی یہ گاڑی چار پہیوں پر مشتمل ہے اور اس میں صرف دو افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔گاڑی جب تیز رفتاری سے پلٹ جائے تو گھبرانے کی بات ہوگی اور نہ خطرے کی کیونکہ اس کے پہیوں سے جُڑی اُوپر تک جانے والی راڈ اسے محفوظ رکھے گی۔یعنی گاڑی پلٹنے کی صورت میں جھولے جیسی بن جائے گی لیکن اس بات کا خاص خیال رکھنا پڑے گا کہ سیٹ بیلٹ ضرور لگی ہوئی ہو۔ رول گولف کو نوجوانوں کی جانب سے بے حد پذیرائی مل رہی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain