تازہ تر ین

ہاتھوں سے معذور حجام کی ہیئر اسٹائلنگ کے چرچے

لاہور(ویب ڈیسک)اس دنیا میں ایسے لوگوں کی کمی نہیں جو معذوری کے باوجود بھی بلند حوصلے سے اپنے فن کے جوہر دکھا کر ثابت کر رہے ہیں کہ انہوں نے معذوری کو شکست دے دی ہے۔ارجنٹینا سے تعلق رکھنے والے گیبرل ہیریڈیا نامی ایک نوجوان بھی ان ہی میں سے ایک ہیں، جو پیدائشی طور پر ہاتھوں سے معذور ہیں لیکن ایک ماہر حجام کے طور پر اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ہیریڈیا ہاتھ نہ ہونے کے باجود بھی بازوﺅں کی مدد سے لوگوں کی منفرد ہیئر اسٹائلنگ کرتے ہیں جسے دیکھ کر سب دنگ رہ جاتے ہیں۔وہ اپنی شاندار ہیئر اسٹائلنگ کی مہارت کبھی ہیئر مشین سے تو کبھی بازو کی مدد سے قینچی پکڑے کر دکھاتے ہیں۔حال ہی میں ہیئر اسٹائلنگ کرتے ہوئے ان کی ویڈیو ایک گاہک نے ٹوئٹر پر پوسٹ کی، جس کے بعد اب یہ وائرل ہوگئی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain