تازہ تر ین

ویٹالٹی ٹی20، وہاب کی ڈربی شائر16رنزسے فاتح

ڈربی (اے پی پی) وائٹا لٹی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں وہاب ریاض کی عمدہ باﺅلنگ کی بدولت ڈربی شائر نے برمنگھم بیئرز کو 16 رنز سے شکست دے کر مسلسل پانچویں کامیابی حاصل کر لی، برمنگھم کی ٹیم 143 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں پر 127 رنز بنا سکی، این بیل کی 65 رنز کی اننگز بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی، وہاب ریاض نے 3 وکٹیں لیکر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا، ولجوئن کو غیرمعمولی باﺅلنگ کا مظاہرہ کرنے پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔ وائٹا لٹی ٹورنامنٹ کے سلسلے میں کھیلے گئے میچ میں ڈربی شائر نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز بنائے، میک لیوڈ 39 رنز بنا کر نمایاں رہے، کپتان گیری ولسن 30 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، گرانٹ ایلیٹ نے 3 وکٹیں لیں، جواب میں برمنگھم بیئرز کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 127 رنز تک محدود رہی، این بیل کی 65 رنز کی اننگز بھی ٹیم کے کام نہ آ سکی، وہاب ریاض نے 3، ولجوئن اور ہیوز نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain