تازہ تر ین

نواز شریف جھوٹ بول کر اڈیالہ جیل میں رہائش پذیر ہیں ، آئندہ الیکشن میں شریف برادران کا صفایا ہوجائیگا : پرویز الہیٰ کا خبریں کو انٹرویو

لاہور (احسان ناز) پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنماءسابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے تحریک انصاف کا ساتھ معاہدہ کر کے نہیں دے رہے ہم پاکستان بنانے والے ہیں اور پاکستان کو بچانے اور نیا پاکستان بنانے کےلئے غیر مشروط ساتھ کھڑے ہیں اور آخر دم تک ساتھ دیں گے ۔قومی اسمبلی کی دونوں نشستیں عمران خان کے ساتھ ملاقات کر نے کے بعد چھوڑ رہا ہوں صوبہ پنجاب میں رہونگا ۔وزارت اعلیٰ یا سپیکر شپ حاصل کرنا ہماری پارٹی کا جمع حاصل نہیں ہے ہم تو ساتھ چلنے کےلئے بنی گالا گئے ہیں ۔وہ گزشتہ روز اپنی رہائش گاہ ظہور الہی روڈ واقع لاہور میں روزنامہ خبریں کو خصوصی انٹرویودے رہے تھے انہوں نے کہا گجرات والی قومی اسمبلی والی سیٹ پر مونس الہی الیکشن لڑیں گے جبکہ چوہدری شجاعت چکوال کے حلقہ این اے 65سے سردار محمد خان ٹمن سابق رکن قومی اسمبلی کی حمایت سے الیکشن لڑیں گے اور دونوں سیٹیں جیت کر تحریک انصاف کی طاقت کا حصہ بنیں گے ۔چوہدری پرویز الہی نے کہا شریف برادران 2018کا آخری الیکشن لڑ رہے ہیں ۔اگلے الیکشن میں شریف برادران کا مکمل صفایا ہوجائیگا کیونکہ انہوں نے عوام سے دوستوں سے جبکہ اپنی آل اولاد کے ساتھ بھی دھوکے کئے ہیں عدالت اور قومی اسمبلی میں جھوٹ بول کر اڈیالہ جیل رہائش پزیر ہوچکے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف مرکز اور صوبوں میں حکومت بنارہی ہے اور ہم ہر جگہ ان کے ساتھ کھڑے ہیں ہمارا اثر رسوخ مرکز اور چاروں صوبوں میں ہے ۔منتخب ارکان اسمبلی جن کا تعلق ن لیگ سے ہے وہ میرے رابطے میں ہیں اور آزاد ارکان ہماری پارٹی میں شامل ہورہے ہیں اور وہ بھی غیر مشروط آرہے ہیں ان کو یقین ہے کہ چوہدری برادران سچے ہیں ہم دوستوں سے دغا نہیں کرتے وفا کے پیکر ہیں ۔عمران خان کو ہمارے ساتھ چل کر مزہ آئیگا کیونکہ ہم اب ارکان کی تعداد بڑھانے کےلئے کام کر رہے ہیں مرکز اور صوبوں میں مضبوط حکومتیں عمران خان کو بنا کر دیں گے۔

 


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain