تازہ تر ین

ایک ہفتہ میں باﺅلنگ پریکٹس کادوبارہ آغازکردوں گا، رومان

کراچی(سی پی پی) لیفٹ آرم فاسٹ بالر رومان رئیس نے امید ظاہر کی ہے کہ وہ گھٹنے کی تکلیف سے صحت یاب ہوکر ایک ہفتے میں دوبارہ باﺅلنگ شروع کردیں گے۔ گھٹنے پر پلاسٹر باندھنے سے مسلز مضبوط ہوئے ہیں اور تکلیف میں بھی افاقہ ہوا ہے۔ رومان رئیس چھ ماہ قبل پاکستان سپر لیگ میچ کے دوران ان فٹ ہوئے تھے۔ رومان رئیس نے کہا کہ پلاسٹر چڑھانے سے گھٹنہ مڑ نہیں سکتا۔گھٹنے کی موومنٹ ختم ہونے سے مسلز میں مضبوطی ہوئی ہے اور تکلیف میں بہت کمی آئی ہے۔ رومان رئیس نے کہا کہ ایک ہفتے میں جب ڈاکٹر باﺅ لنگ کرانے کی اجازت دیں گے تو اس وقت نیشنل بینک کی جانب سے قائد اعظم ٹرافی کی تیاری شروع کروں گا۔

رومان رئیس یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ (یوبی ایل)کے ان کھلاڑیوں میں شامل ہیں جن کو نیشنل بینک نے ملازمت دی ہے۔رومان رئیس نے کہا کہ نیشنل بینک کی جانب سے پورا سیزن کھیلنے کا ارادہ ہے تاکہ اپنی فارم اور فٹنس ثابت کرکے سلیکٹرز کو متاثر کرسکوں۔عام انتخابات کے موقع پر رومان رئیس نے سوشل میڈیا پر اپنی تصویر شیئر کی تھی جس میں ان کے پاں پر پلاسٹر چڑھا ہوا ہے اور ان کے ہاتھ میں چھڑی تھی۔26 سالہ رومان رئیس پاکستان کی جانب سے 9 ون ڈے اور8 ٹی 20 انٹر نیشنل میچ کھیل چکے ہیں۔وہ 28فروری کو شارجہ سٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ کے میچ کے دوران اسلام آباد کی جانب سے کھیلتے ہوئے چوکا روکنے کی کوشش کرتے ہوئے گھٹنے پر چوٹ لگا بیٹھے۔رومان رئیس نے چوکا روکنے کے لیے ڈائیو لگانے کی کوشش کی تاہم ان کا گھٹنا زور سے زمین پر لگا اور وہ گرانڈ میں ہی درد سے کراہنے لگے۔انہیں فوری طور پر طبی امداد فراہم کی گئی تاہم بعد ازاں رومان رئیس کو سٹریچر پر ڈال کر گراﺅنڈ سے باہر لے جایا گیا۔ وہ چھ ماہ سے اپنی فٹنس سے جنگ کررہے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain