تازہ تر ین

عمران خان کی زیر صدارت کور کمیٹی کا اجلاس 20رکنی کابینہ بنانے کا فیصلہ

نیویارک، اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) پاکستان تحریک انصاف نے وفاق اور صوبوں میں حکومت سازی کےلئے اپنی ٹیم فائنل کردی ہے ،اہم عہدوں صدر مملکت،وزیر اعظم ،سپیکر و ڈپٹی سپیکر،گورنرزاور کابینہ کے نام فائنل کردئیے گئے ہیں،پہلے مرحلے میں 15 سے 20 وزرا پر مشتمل کابینہ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیاہے۔یہ فیصلے چیرمین پی ٹی آئی اور متوقع وزیر اعظم عمران خان کے زیر صدارت بنی گالہ میں ہونے والے اجلاس میں کئے گئے ،اجلاس میں حکومت سازی کے لئے جس ٹیم کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اس میں صدر مملکت کے عہدے کےلئے جسٹس ریٹائرڈ ناصرہ اقبال(علامہ اقبال کی بہو) پی ٹی آئی کی امیدوار ہونگی جبکہ وزیر اعظم کے عہدے کے لئے عمران خان امیدوار ہونگے ، سپیکر کے عہدے کےلئے عارف علوی،ڈپٹی سپیکر زر تاج گل پی ٹی آئی اور اس کی اتحادی جماعتوں کے امیدوار ہو نگے ،ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران پی ٹی آئی حکومت کی وفاقی کابینہ مختصر رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ،پہلے مرحلے میں 15 سے 20 وزرا پر مشتمل کابینہ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیاہے متوقع وزیر اعظم عمران خان کی سربراہی میں وفاقی کابینہ میں جو وزراءشامل کئے جائیں گے ان میں شاہ محمود قریشی وزیر داخلہ، خسرو بختیار وزیر خارجہ ، اسد عمر وزیر خزانہ ،شیریں مزاری وزیر دفاع ، فروغ نسیم وزیر قانون، شیخ رشید وزیر ریلوے،فواد چودھری وزیر اطلاعات،ڈاکٹر غزنہ خالد وزیر صحت،چودھری سرور وزیر انسانی حقوق،عمر ایوب وزیر تجارت،پرویز خٹک وزیر بجلی و پانی،حسین الہی وزیر سپورٹس، غلام سرور خان وزیر پورٹس اینڈ شپنگ،علی امین گنڈاپوروزیر خوراک و زراعت، شفقت محمودوزیر امور کشمیر،میجر ریٹائرڈ طاہر صادق وزیر تعلیم شامل ہونگے جبکہ اعظم سواتی ، کامران بنگش اور محمد میاں سومرو کو بھی وزیر بنایا جائیگا۔پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق علیم خان کو گورنر پنجاب جبکہ ڈاکٹر یاسمین راشدوزیراعلی پنجاب کے عہدے کےلئے پی ٹی آئی کی امید وار ہونگی،چوہدری پرویز الہی سپیکر پنجاب کے عہدے کےلئے پی ٹی آئی کے امید وار ہونگے ،نعیم الحق کو گورنر سندھ بنایا جارہا ہے ا س کے علاوہ نور اورکزئی گورنر کے پی جبکہ وزیراعلی کے پی کے عہدے کےلئے عاطف خان پی ٹی آئی کے امید وار ہونگے، امریکی ارکان کانگریس نے عام انتخابات میں کامیابی پر عمران کو مبارکبادہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی ارکان کانگریس نے کہا کہ عمران پاک امریکہ تعلقات کیلئے امید کی کرن ہیں۔ انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کے چیئرمین عظیم کھلاڑی ہیںاور عظیم انسان ہیں اور انہیں انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ اسلام آباد عمران خان نے ایران کا دورہ کر نے اور تاریخی مقامات کی زیارت کر نے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان، ایران اور سعودی عرب کے مابین تعمیری اور مثبت کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔ ہفتہ کو پاکستان میں ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست بنی گالہ پہنچے جہاں انہوںنے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی اس موقع پر ایرانی سفیر نے انتخابات میں کامیابی پر ایرانی صدر کی جانب سے مبارکباد کا پیغام پہنچایا۔ ملاقات میں وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی، شیریں مزاریں اور نعیم الحق بھی موجود تھے ۔ملاقات کے دور ان بات چیت کرتے ہوئے ایرانی سفیر نے کہاکہ پاکستان کے ساتھ تعاون اور اشتراک کی تمام راہیں کھلی ہیں ¾ایران علاقائی تعاون اور ترقی کے ایجنڈے میں پاکستان کے ساتھ اشتراک کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔ایرانی سفیر نے کہاکہ ایران پاکستان کے ساتھ تجارت بڑھانے کا بھی خواہاں ہے، ایرانی سفیر نے کہاکہ ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے سے پاکستان کا مستقبل بدل سکتا ہے انہوںنے کہاکہ ایران اس منصوبے کے حوالے سے پاکستان کے ساتھ تعمیری بات چیت کیلئے تیار ہے۔ ایرانی سفیر نے کہا کہ خطے کی صورتحال نہایت حساس ہے ¾ایران خطے میں امن کے لئے پاکستان کی تجاویز کا خیرمقدم کرے گا۔ اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین نے ایرانی صدر کی جانب سے تہنیتی پیغام پہنچانے اور مبارکباد دینے پر ایرانی سفیر کا شکریہ ادا کیا ۔ عمران خان نے کہاکہ پاکستان ایران سمیت تمام ہمسائیوں کے ساتھ تجارت کا خواہاں ہے، پاکستانی معیشت کو اپنے پاﺅں پر کھڑا کرنا ہمارا اہم ترین ہدف ہے۔ عمران خان نے کہا کہ اپنی سالمیت کے تحفظ کیلئے ایران کا کردار قابل تحسین ہے ¾پاکستان، ایران اور سعودی عرب کے مابین تعمیری اور مثبت کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔انہوںنے کہا کہ ایران کا دورہ کرنے اور تاریخی مقامات کی زیارت کی خواہش ہے۔ عمران خان نے کہا ہے کہ اقتدار سنبھالنے کے بعد جنوبی پنجاب صوبے کا قیام ان کی اولین تر جیحات میں شامل ہے،پنجاب میں مثالی بلدیاتی نظام کے زریعے نچلی سطح سے عوام کے مسائل کا حل یقینی بنائیں گے،جنوبی پنجاب کے عوام نے تحریک انصاف پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے ہم اپنے تمام وعدوں کی تکمیل سے جنوبی پنجاب کی محرومیوں کا ازالہ کر کے عوام کے اعتماد پر پورا اتریں گے،جنوبی پنجاب سمیت پورے ملک میں زراعت اور کاشت کاروں کی ترقی کیلئے انقلابی اقدامات کیے جائیں گے،پنجاب ہی اصل میدان جنگ ہے۔پنجاب میں ایسا وزیر اعلی لائیں گے جو حقیقی معنوں میں تبدیلی لائے گا۔وہ ہفتہ کو یہاں بنی گالا میں وہاڑی سے منتخب تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی چوہدری طاہر اقبال اور ملتان سے منتخب رکن رانا قاسم نون سے ملاقات میں بات چیت کر رہے تھے ۔اس موقع پر جہانگیر ترین اور وہاڑی سے تحریک انصاف کے پنجاب اسمبلی کے امیدوار چوہدری زاہد اقبال بھی موجود تھے ۔ تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن 7 اگست کو سرکاری نتائج جاری کررہا ہے،سرکاری نتائج کے بعدآزادامیدواروں کوسیاسی جماعت جوائن کرنے کیلئے3دن دیے جائیں گے،پی ٹی آئی کے اپنے ووٹ145ہیں،اتحادکے بعد177ووٹ ہیں،فاٹاکے اراکین تحریک انصاف کوووٹ دیں گے،پنجاب اسمبلی میں 186 ارکان ہمارے ساتھ ہیں،عمر ان خان نہ خودپروٹوکول لیں گے اورنہ ان کے وزراءاس کاحصہ ہوں گے،حلف برداری کی کوئی تاریخ مقررنہیں،مولانافضل الرحمان10حلقوں سے الیکشن لڑلیں پھربھی نہیں جیتیں گے،فضل الرحمان ایک کلو گوشت کے لیے پوری بھینس ذبح کرنا چاہ رہے ہیں، پی ٹی آئی ایوان کی سب سے بڑی جماعت ہے،اپوزیشن کے اعتراض آئین کے مطابق حل کریں گے، بیشتر آزاد ارکان قومی اسمبلی تحریک انصاف میں شامل ہوگئے ہیں،حکومت سازی کا عمل آئندہ ڈیڑھ سے دو ہفتوں میں مکمل ہوگا،کسی کوسفارش،اقرباپروری پرنہیں میرٹ کی بنیادپررکھیں گے۔ وہ ہفتہ کو میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان نے کہاتھاجوحلقے کھلوانا چاہیں کھلوادیں،کوئی اعتراض نہیں،اپوزیشن اپنے مطالبات تو سامنے لے کر آئے، فضل الرحمان ایک کلو گوشت کے لیے پوری بھینس ذبح کرنا چاہ رہے ہیں،فضل الرحمان صرف دوحلقوں سے ہارے ہیں۔انہوں نے کہا کہ الیکشن ہم نے نہیں کرائے،انتخابات الیکشن کمیشن نے کرائے ہیں،ملک کے 48 حلقوں میں دوبارہ گنتی ہوئی ہے، برطانوی ہائی کمشنر سے کہا کہ برطانیہ لوٹی گئی رقم واپس لانے میں مددکرے،یورپی یونین، خلیجی ممالک نے بھی رقوم کی واپسی میں مددکی یقین دہانی کرائی ہے،عوام کی توقعات ایک چیلنج ہے،اللہ کی مدد سے عوام کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کریں گی۔فواد چوہدری نے کہا کہ ایون فیلڈ کا پیساپاکستانی عوام کاہے، جوواپس لانا حکومت کا فرض ہے، باہرسے پیسہ پاکستان میں لاناہماری ذمہ داری ہے،نوازشریف کےساتھ عمران خان کی ذاتی لڑائی نہیں ہے،اپوزیشن کوجوبھی اعتراض ہیں وہ ہمارے سامنے لےکرآئیں۔انہوں نے کہا کہ پڑوسی ممالک سے تعلقات نوازشریف کی طرح ذاتی نہیں ہوں گے،عمران خان نہ خودپروٹوکول لیں گے اورنہ ان کے وزراءاس کاحصہ ہوں گے،حلف برداری کی کوئی تاریخ مقررنہیں،تحریک انصاف کے اپنے ووٹ145ہیں،اتحادکے بعد177ووٹ ہیں،فاٹاکے اراکین تحریک انصاف کوووٹ دیں گے۔ ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ سرکاری نتائج کے بعدآزادامیدواروں کوسیاسی جماعت جوائن کرنے کیلئے3دن دیے جائیں گے،پنجاب اسمبلی میں 186 ارکان ہمارے ساتھ ہیں، حکومت پھولوں کی سیج نہیں بلکہ کانٹوں کا بستر ہے، حکومت سازی کاعمل ایک سے ڈیڑھ ہفتے میں مکمل ہوجائےگا،الیکشن کمیشن اسکے بعدمخصوص نشستوں پر کامیاب امیدواروں کا اعلان کریگا۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے امریکی کانگریس کی سنیئر رکن شلہ جیکسن لی نے ٹیلی فونک رابطہ کی اور انتخاب جیتنے پر عمران خان کو مبارکباد دی ہے۔ شیلہ جیکسن نے تحریک انصاف کی حکومت کے لیے نیک تمناو¿ں اور خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے حکومت سازی مکمل ہونے کے بعد وفد کے ہمراہ پاکستان کا دورہ کرنے کا عزم بھی کیا۔ چیئرمین تحریک انصاف نے تہہ نیتی پیغام پر شیلہ جیکسن کا شکریہ ادا کیا اور امریکی رکن کانگریس کے دورہ پاکستان کا خیر مقدم کیا۔

 


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain