تازہ تر ین

پاک فوج پولیس کے ساتھ مل کے دہشتگردی کی لعنت ختم کر دے گی :آرمی چیف

راولپنڈی(صباح نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پولیس نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بے شمار قربانیاں دی ہیں دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پولیس کا کردار بہت اہم ہے ۔ شہداء ہمارے اصل ہیروز ہیں انہیں خراج عقیدت اور سلام پیش کرتے ہیں ۔ پاک فوج پولیس کے ساتھ مل کر دہشتگردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے پر عزم ہے اور قومی جدوجہد میں پولیس کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق یوم شہدائے پولیس پر اپنے پیغام میں پولیس کے شہداءکوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں دوسری سیکیورٹی فورسز سمیت پولیس کے افسروں اور جوانوں نے جو قربانیاں دی ہیں ان کی مثال نہیں ملتی ۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پولیس نے جن افسروں اور جوانوں نے پاک فوج کے شانہ بشانہ قربانیاں دی ہیں انہیں پاک فوج قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔ شہداءہمارے اصل ہیروز ہیں اپنے حقیقی ہیروز کو سلام پیش کرتے ہیں ۔ملک بھر میں ہفتہ کو یوم شہدائے پولیس منایا گیا جس کا مقصد پولیس کے اس کردار کو خراج تحسین پیش کرنا تھا جو اس ادارے نے ملک میں امن و امان قائم رکھنے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ادا کیا ہے۔اس موقع پر مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی اپنے پیغامات میں پولیس کے کردار کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain