تازہ تر ین

پنجاب میں کوئی بھی حکومت بنی کمزور ہوگی: مہدی حسن ، ضمنی الیکشن میں جیت کے بعد تحریک انصاف کو کسی کی ضرورت نہیں رہیگی : عبدالودودقریشی ، مقبول عوامی فیصلے کمزور حکومت کو سپورٹ کرینگے : میاں غفار کی چینل ۵ کے پروگرام لائیو ایٹ 7میں گفتگو

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) تجزیہپ کار ڈاکٹر مہری حسن نے کہا ہے کہ پنجاب میں تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کی سیٹوں میں بہت کلم فرق ہے پنجاب اہم صوبہ ہے۔ چینل ۵ کے پروگرام لائیو ایٹ 7میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب میں جس کی حکومت بنے گی وہ کمزور ہوگی اگر آنے والی حکومت نے وعدے پورے نہ کئے تو جلد نتیجہ سامنے آجائے گا نئی حکومت کو مہنگائی غربت معاشی بدحالی اور دہشت گردی جیسے مسائل کا سامنا رہیگا پھر ہمسایہ ملکوں کے ساتھ خراب تعلقات بھی ایک مسئلہ ہے آنے والی حکومت نے خارجہ پالیسی کا بھی چیلنج ہوگا۔ تجزیہ کار میاں غفار نے کہا ہے کہ حکومت کمزور بنے گی لیکن اگر کمزور حکومت نے مقبول عوامی فیصلے کئے تو پھر اس کو بہت سپورٹ ملے گی اور وہ بہتر فیصلے کرپائے گی۔ تحریک انصاف کو پہلے 100دن بڑے فیصلے کرنا ہونگے۔ عمران خان کابینہ میں نئے لوگ سامنے لائیں گے جن کا ماضی داغدار نہ ہو تحریک انصاف کے خلاف گرینڈ الائنس جلد تتر بتر ہوجائے گا۔ تجزیہ کار عبدالودود قریشی نے کہا کہ مسلم لیگ ن جماعت اسلامی اتحاد ختم ہوجائے گا ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کو جیت کے بعد تحریک انصاف کو کسی کی ضرورت نہیں رہے گی۔

 


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain