تازہ تر ین

دیامر میں مزید 3 سکول نذر آتش ، شہید کانسٹیبل کی نماز جنازہ میں جانیوالے سیشن جج کی گاڑی پر حملہ

گلگت، دیامر، چلاس، (چیف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) داریل میں شرپسندوں نے سیشن جج کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس میں جج اور ان کے اہلخانہ محفوظ رہے۔ تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان کے ضلع دیامر کے علاقے داریل میں مقامی عدالت کے سیشن جج ملک عنایت اپنے اہلخانہ کے ہمراہ کار میں سوار تھے کہ پہلے سے گھات لگائے ملزمان نے ان کی گاڑی پر دونوں طرف سے فائرنگ کردی۔پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں سیشن جج ملک عنایت اور ان کے اہلخانہ محفوظ رہے۔پولیس نے کہا کہ سیشن جج فائرنگ سے شہید ہونے والے پولیس اہلکار کی نماز جنازہ میں شرکت کے لیے جارہے تھے۔واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا۔ دہشتگردوں نے رات گئے مزید 3 سکوں کو آگ لگا دی۔ گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں اسکول نذرآتش کرنے والے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں پولیس اہلکار شہید ہوگیا ¾ کارروائی میں دو دہشت گرد بھی مارے گئے۔تفصیلات کے مطابق دیامر میں چلاس کی تحصیل تانگیر میں فورسز کی جانب سے اسکولوں کو نذرآتش کرنے کےخلاف آپریشن کیا گیااس دوران دہشت گردوں نے پولیس پر فائرنگ کردی جس سے ایک اہلکار شہید ہوگیا۔ فورسز کی جوابی کارروائی میں بھی 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جب کہ دو کو گرفتار کرلیا گیا۔گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان کے مطابق ایک ہلاک دہشتگرد کی شناخت شفیق کے نام سے ہوئی ہے، جو علاقے میں کمانڈر شفیق کے نام سے مشہور تھا۔ تانگیر میں دہشت گردوں کے ٹھکانے سے خودکش جیکٹ، دستی بم اور بھاری اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ادھر چلاس میں پولیس اور سکیورٹی فورسز کا آپریشن میں اب تک 31 ملزمان کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔ پولیس آپریشن پر دہشت گردوں کے ہمدرد مقامی شرپسند مشتعل ہوگئے ہیں اور تھانے پر دھاوا بول دیا ¾دو طرفہ فائرنگ کے بعد پولیس تھانے کا محاصرہ ختم کرانے میں کامیاب ہوگئی ہے ¾شرپسندوں نے تانگیر دیامر میں رکاوٹیں کھڑی کرکے سڑکیں بند کردیں اور مورچے سنبھال لئے ہیں جس کے نتیجے میں ایک طرح کی جنگی صورت حال پیدا ہوگئی ہے اور حالات انتہائی کشیدہ ہوگئے ۔گلگت بلتستان پولیس ذرائع کے مطابق تازہ دہشت گردی میں ملوث ملزمان کے افغانستان سے تربیت یافتہ ہونے کا بھی انکشاف سامنے آیا ہے۔پولیس کے مطابق تعلیم کے خلاف دہشتگردی کی تحقیقات کی نگرانی کیلئے ایک خصوصی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔ ڈی آئی جی دیامر گوہر نفیس کمیٹی کے چیئرمین ہیں جبکہ ممبران میں ڈی آئی جی کرائم برانچ فرمان علی، ایس پی ڈیامر، اے آئی جی سی ٹی ڈی اور اے ایس پی چلاس شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی کا کیمپ آفس دیامر میں قائم کردیا گیا ہے۔ کمیٹی کو ڈی آئی جی ہیڈکوارٹر، اے آئی جی آپریشن اور اے آئی جی لاجسٹک جی بی پولیس یہ بھی معاونت حاصل ہوگی۔کمیٹی 14 اسکول جلائے جانے کے واقعات کی تحقیقات کی نگرانی کے دوران واقعات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا کیلئے اقدامات کرے گی۔ ان واقعات میں تفصیلی تحقیقاتی رپورٹ بھی آئی جی گلگت بلتستان کو پیش کرے گی۔یاد رہے کہ جمعہ 3 اگست کو چلاس کے علاقے داریل اور تنگی میں دہشت گردوں نے 12 تعلیمی اداروں پر حملہ کر کے انہیں آگ لگادی تھی اور بارودی مواد سے تباہ کردیا تھا۔ چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے واقعے کا از خود نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کی تھی۔ گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان کے مطابق ہلاک دہشتگرد کی شناخت شفیق کے نام سے ہوئی ہے، جو علاقے میں کمانڈر شفیق کے نام سے مشہور تھا۔ دہشت گردوں کے ٹھکانے سے خودکش جیکٹ، دستی بم اور بھاری اسلحہ بھی برآمد ہوا۔چلاس میں پولیس اور سکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے اور اب تک 31 ملزمان کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔ پولیس آپریشن پر دہشت گردوں کے ہمدرد مقامی شرپسند مشتعل ہوگئے ہیں اور تھانے پر دھاوا بول دیا۔ دو طرفہ فائرنگ کے بعد پولیس تھانے کا محاصرہ ختم کرانے میں کامیاب ہوگئی ہے۔ شرپسندوں نے تانگیر دیامر میں رکاوٹیں کھڑی کرکے سڑکیں بند کردی ہیں اور مورچے سنبھال لئے ہیں۔ جس کے نتیجے میں ایک طرح کی جنگی صورت حال پیدا ہوگئی ہے اور حالات انتہائی کشیدہ ہیں۔جمعہ 3 اگست کو چلاس کے علاقے داریل اور تنگی میں دہشت گردوں نے 12 تعلیمی اداروں پر حملہ کر کے انہیں آگ لگادی تھی اور بارودی مواد سے تباہ کردیا تھا۔ چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے واقعے کا از خود نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ جب ڈیم بنانے کی بات تو سازشیں شروع ہوگئیں، لیکن عوام ڈیم کے خلاف ہر سازش کو کچل دیں۔گزشتہ ماہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے حکومت کو دیامر بھاشا ڈیم کی فوری تعمیر کا حکم دیا ہے اور اس مقصد کے لیے خصوصی فنڈ بھی قائم کیا ہے جس میں ملک بھر سے عطیات موصول ہورہے ہیں۔ متعدد بینکوں نے عطیات وصول کرنے کے لیے خصوصی اکاﺅنٹس بھی کھولے ہیں۔ فورس کمانڈر شمالی علاقہ جات میجر جنرل ثاقب محمود ملک اور آئی جی گلگت، بلتستان ثناءاللہ عباسی کا دورہ چلاس، آئی ایس پی آر گلگت فورس کمانڈر کو داریل اور تانگیر میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ آئی ایس پی آر گلگت فورس کمانڈر نے آپریشن میں کامیابی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ آئی ایس پی آر گلگت حالات مکمل کنٹرول میں ہیں اور جلد دہشت گردوں کو گرفتار کیا جائے گا۔ فورس کمانڈر شمالی علاقہ جات مشکل کے اس گھڑی میں عوام کے ساتھ ہیں۔ فورس کمانڈر شمالی علاقہ جات عوام اپنے سکیورٹی اداروں کے ساتھ ہیں جس پر خوشی ہے۔ فورس کمانڈر شمالی علاقہ کا محافظ اور عوام کا جب تک اتحاد ہے کوئی شرپسند سر نہیں اٹھا سکتا۔ فورس کمانڈر شمالی علاقہ جات فورس کمانڈر شمالی علاقہ جات ثاقب محمود ملک نے شہید سپاہی کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ آئی ایس پی آر گلگت شہید سپاہی عارف حسین نڈر اور بہادر سپاہی تھا جس نے دشمن سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

 


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain