تازہ تر ین

نواز شریف کی2 ریفرنسز دوسری عدالت منتقل کرنے کی درخواست پر سماعت آج ہوگی

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنسز دوسری عدالت منتقل کرنے کی درخواست پر سماعت آج ہوگی۔
نواز شریف کی ریفرنسز منتقل کرنے کی درخواست کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں دو رکنی بنچ کرے گا۔ نواز شریف نے درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ ایون فیلڈپراپرٹیز ریفرنس کا فیصلہ سنانے والے جج دیگر 2 ریفرنسز نہ سنیں۔علاوہ ازیں نواز شریف، مریم نواز ، کیپٹن (ر) صفدر کی سزا معطلی کی درخواستوں پربھی آج سماعت ہو گی۔

 


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain