تازہ تر ین

دوستی سے منع کر نے پر 15سالہ لڑکا قتل

ڈیرہ اسماعیل خان (ویب ڈیسک) دوستی سے منع کرنے پر سفاک ملزم نے فائرنگ کرکے 15سالہ لڑکے کو موت کے گھاٹ اتار دیا ،نوجوان کی ایک ماہ قبل ہی شادی ہوئی تھی۔
مقتول کے والد محمد جاوید نے پولیس کو بتایا کہ ملزم فضل عرف فضلا کی اس کے بیٹے محمد کاشف کے ساتھ دوستی تھی تاہم اس نے ملزم کے منفی کردار کے باعث منع کیا۔محمد کاشف اتوار کو صبح کے وقت موٹرسائیکل پر مزدوری کے لئے گھر سے روانہ ہوا تو علاقہ عثمان آباد میں پہلے سے موجود ملزم فضل عرف فضلا نے پسٹل سے میرے بیٹے کاشف پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔مقتول کے والد کے مطابق ایک ماہ قبل ہی کاشف کی شادی کی تھی تاکہ وہ ملزم کی بری صحبت سے باز آجائے۔

 


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain