لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق فرسٹ کلاس کرکٹر طاہر شاہ نے کہا ہے کہ نجم سیٹھی کو پہلے ہی استعفی دے دینا چاہیے تھا نجم سیٹھی نے کرکٹ کو تباہ کردیا چینل ۵ کے پروگرام گگلی میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی کے آنے یا جانے سے فرق نہیں پڑتا کرکٹ چلتی رہتی ہے نجم سیٹھی دراصل میں اپنے عہدے سے چمٹے رہنا چاہتے ہیں نجم سیٹھی 7سٹار ہوٹلوں میں بیوی بچوں کے ساتھ قیام کرتے تھے سپورٹس جرنلسٹ منور حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ کیلئے عمران خان کو وہی کرنا چاہیے جو بہتر ہے میرے خیال میں نجم سیٹھی نے کچھ کام برے اور کچھ اچھے بھی کئے سری لنکن ٹیم کا پاکستان آنا بڑی پیشرفت تھی اس کے علاوہ ورلڈ الیون کو لایا گیا وہ ایک اچھے منظم ہیں لیکن جس نجم سیٹھی کی اقربا پروری کے خلاف ہوں۔
