تازہ تر ین

الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کا اعلان ہمارے مشورے کے بغیر کیا گیا : شیری رحمان

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے سامنے 8اگست کو احتجاج کرنے کا اعلان مشاورت کے بغیر کیا گیا۔ ن لیگ کے ساتھ احتجاج میں شامل ہونے کا فیصلہ نہیں کیا بغیر مشاورت کے فیصلے کئے جاتے رہے تو اپوزیشن زیادہ دیر نہیں چلے گی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ احتجاج پرامن ہونا چاہیے ہم نے احتجاج کرکے ملک کو مفلوج کرنے کی بات نہیں کی۔ الیکشن کمیشن سے پہلے پارلیمنٹ میں احتجاج ہونا چاہیے اپوزیشن جماعتیں اگر ایک دوسرے سے بات نہیں کرسکتیں تو معاملات آگے نہیں بڑھ سکتے ہمارا اتحاد بی این اے طرز کا نہیں ہے۔ پیپلزپارٹی نے سیاست میں کبھی تمیز کا دامن نہیں چھوڑا اپوزیشن کا ون پوائنٹ ایجنڈا ہے الیکشن میں دھاندلی پر تمام جماعتیں متفق ہیں۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain