لاہور(نیوزایجنسیاں)ایشین گیمز کے لیے عاقل شاہ کوپاکستان کا چیف ڈی مشن جبکہ عارف ابراہیم اور احمرملک کو پاکستانی قافلے کے ڈپٹی چیف ڈی مشن مقررکر دیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشین گیمزکے لئے پاکستان کادستہ359کھلاڑیوں او ر آفیشلز پر مشتمل ہوگااور ایشین گیمزمیں پاکستانی کھلاڑی 35 ایونٹ میں حصہ لیں گے جبکہ 24پاکستانی ٹیموں کے اخراجات سپورٹس بورڈبرداشت کر ر ہا ہے ۔ اس کے لئے سپورٹس بورڈنے ایشین گیمز کے لیے عاقل شاہ کوپاکستان کا چیف ڈی مشن جبکہ عارف ابراہیم اور احمرملک کو پاکستانی قافلے کے ڈپٹی چیف ڈی مشن مقررکر دیا ہے۔ایشین گیمز 18 اگست سے انڈونیشیاکے شہرجکارتہ اورپالم بینگ میں منعقدہونگے۔
