لندن(نیوزایجنسیاں) بھارتی ہائی کمشنر کی جانب سے اپنی ٹیم کو دیئے گئے استقبالیے کے بعد گروپ فوٹو میں انوشکا شرما کی موجودگی شائقین کو ایک آنکھ نہیں بھائی ہے اور انہوں نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کی جانب سے کرکٹ ٹیم کے لیے استقبالیہ رکھا گیا جس میں ٹیم کے کھلاڑیوں اور منیجمنٹ نے شرکت کی۔بھارتی ٹیم کے استقبالیے کے بعد کی گروپ فوٹو گزشتہ روز بھارتی کرکٹ بورڈ نے اپنے ٹوئٹر آفیشل اکانٹ سے پوسٹ کی جس میں پوری ٹیم کے ساتھ ساتھ کپتان ویرات کوہلی کی اہلیہ اداکارہ انوشکا شرما بھی موجود تھیں تھیں۔ٹوئٹر صارفین کو بھارتی ٹیم کے ساتھ انوشکا شرما کی تصویر ایک آنکھ نہیں بھائی ہے اور انہوں نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔علی نامی ٹوئٹر صارف کا کہنا تھا کہ نائب کپتان آخری لائن میں کھڑے ہیں لیکن بھارتی کپتان کی اہلیہ بالکل فرنٹ پر ہیں۔ایک دل جلے نشانت نامی صارف نے کہا کہ کرکٹ بورڈ کیوں کسی کھلاڑی کی بیوی کو آفیشل ٹور کی اجازت دیتا ہے؟ ہمارے کھلاڑی کام پر ہیں یا ہنی مون پر اس کی تصدیق کی جائے۔
