تازہ تر ین

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے زیراہتمام آزادی کپ کاانعقاد

لاہور (پ ر) پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کھیلوں کو فروغ دینے کے لیے کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کرتی ہے، اسی سلسلہ میں ہر سال کی طرح اس باربھی جشن آزادی کے موقع پر انٹر سی اے اے آزادی ٹورنا منٹ کا انعقاد کیا گیا ۔تیسرے آزادی انٹر سی اے اے ٹورنامنٹ کے نام سے لاہور اور کراچی میں جاری ہے۔میگا ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں آج وارڈز ون کراچی اور علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئر پورٹ لاہور کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی۔دوسراسیمی فائنل فیصل آباد انٹرنیشنل اور جناح انٹر نیشنل ایئر پورٹ کراچی کے درمیان ہوگا،میچز لاہور میں علی گڑھ گراﺅنڈ، ماڈل ٹاﺅن بلاک سی لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ جس میں مہمان خصوصی جناب طاہر سکندر، ایئر پورٹ منیجر علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئر پورٹ لاہور ہونگے۔ کامیاب ٹیموں کے درمیان فائنل میچ 14-08-2018 کو بروز منگل کراچی میں کھیلا جائے گا۔ ایونٹ میںپول اے، ساﺅتھ ریجن سے ہیڈ کوارٹر سول ایوی ایشن اتھارٹی، جناح انٹر نیشنل ایئر پورٹ کراچی، کوئٹہ انٹر نیشنل ایئر پورٹ، ویٹر نزون، سول ایوی ایشن ایمپلائیز وارڈز ون اور ملتان انٹر نیشنل ایئر پورٹ کی ٹیمز اور پول بی، نارتھ ریجن سے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ، باچا خان انٹر نیشنل ایئر پورٹ پشاور، علامہ اقبال انٹر نیشنل لاہور، فیصل آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ، ویٹر نزٹو اور سول ایوی ایشن ایمپلائیز وارڈز ٹو کی ٹیموں نے حصہ لیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain