اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان کے ڈبل سینچری کا ریکارڈ قائم کرنے والے کرکٹر فخر زمان نے پی سی بی کی جانب سے دیاگیا شاندار پرفارمنس ایوارڈ آرمی پبلک اسکول (اے پی ایس) پشاور کے بچوں کے نام کردیا۔فخر زمان نے کچھ دیر قبل ٹوئٹر پر ایک ویڈیو پیغام شیئر کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ ملک کے اصل ہیرو وہ بچے ہیں جو سانحہ اے پی ایس پشاور میں دہشت گردوں کا نشانہ بنے اور زخمی ہوئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ میں اپنا ایوارڈ گھر لے کر نہیں جاو¿ں گا بلکہ خود اسے پشاور لے کر جاو¿ں گا کیونکہ ہم تو صرف کرکٹ انجوائے کرنے کے لیے کھیلتے ہیں لیکن حقیقی ہیرو بچے ہیں اسی لیے میں اپنا ایوارڈ ان کے نام کرتا ہوں۔
